Yeh Hunar Jisam Ka Nahi - Article No. 1569

Yeh Hunar Jisam Ka Nahi

یہ ہنر جسم کا نہیں - تحریر نمبر 1569

انسان کی ذہانت بھی درحقیقت اسی کے کام کا نمونہ ہے ورنہ انسان عقل رکھتے ہوئے بھی بے وقوفوں جیسی حرکات کرتا رہے

جمعرات 2 نومبر 2017

حکایاتِ رومی:
ایک چھوٹی چیونٹی نے کاغذ پر قلم کو لکھتے دیکھا اور دوسری چیونٹی سے کہا کہ دیکھو قلم نے کیا نقش ونگار بنائے ہیں؟ دوسری چیونٹی بولی کہ یہ قلم کاکام نہیں وہ تو فرع ہے اصل کام تو انگلی کا ہے۔ تیسری چیونٹی نے کہا کہ انگلی میں بھی طاقت نہیں کہ ایسے نقش ونگار بنائے یہ سب بازو کی قوت ہے۔ ان چیونٹیوں کی سردار بولی کہ یہ ہنر جسم کا نہیں ہے وہ تو نیند اور موت پر بے خبر ہوجاتا ہے جسم تو عقل کے ہاتھ میں لاٹھی کی مانند ہے۔

(جاری ہے)

وہ بے خبر تھی کہ عقل ودل اللہ عزوجل کی حرکت دیئے بغیر کچھ امورسرانجام نہیں دے سکتے۔ اگر اس کا کرم نہ ہوتو ذہین عقل بے وقوفیاں کرنے لگتی ہے۔
مقصود بیان: مولانہ محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل کی ذات ہر شے کے پیچھے کارفرما ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ انسان کی ذہانت بھی درحقیقت اسی کے کام کا نمونہ ہے ورنہ انسان عقل رکھتے ہوئے بھی بے وقوفوں جیسی حرکات کرتا رہے۔ انسان کو تو اپنی زندگی اور موت پر بھی قدرت نہیں ہے اور وہ ہر شے میں اللہ عزوجل کی ذات کا محتاج ہے۔ پس انسان کو چاہیے کہ وہ کسی بھی کام کو اپنی ہوشیاری نہ جانے بلکہ اسے منجانب اللہ سمجھے۔

Browse More Urdu Literature Articles