Zameen Par Hukumat - Article No. 1669

Zameen Par Hukumat

زمین پر حکومت - تحریر نمبر 1669

حضور نے دعا فرمائی تو زمین نے فوراََ سراقہ کے گھوڑے کو پکڑ لیا اوراس کے چاروں پیر پیٹ تک زمین میں دھنس گئے

جمعرات 18 جنوری 2018

سچی حکایات:
حضور ﷺ نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی معیت میں جب مکہ سے ہجرت فرمائی تو قریش مکہ نے اعلان کیا کہ جو کوئی محمد ﷺ اور اس کے ساتھی(صدیق اکبر رضی اللہ عنہ)کو گرفتار کرکے لائیگا اسے سو اونٹ انعام میں دیئے جائیں گے۔ سراقہ بن جعشم نے یہ اعلان سنا تو اپنا تیز رفتار گھوڑا نکالا اور اس پر بیٹھ کر کہنے لگا کہ میرا یہ تیز رفتار گھوڑا محمد اور ابوبکر کا پیچھا کرے گا اور میں ابھی ان دونوں کو پکڑ کر لاتا ہوں چنانچہ اس نے اپنے گھوڑے کو دوڑایا اور تھوڑی دیر میں حضور کے قریب پہنچ گیا۔
صدیق اکبر نے جب دیکھا کے سراقہ گھوڑے پر سوار ہمارے پیچھے آرہا ہے اور ہم تک پہنچنے ہی والا ہے تو عرض کیا یارسول اللہ ! سراقہ نے ہمیں دیکھ لیا ہے اور وہ دیکھئے ہمارے پیچھے آرہا ہے حضور نے فرمایا اے صدیق! کوئی فکر نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے، اتنے میں سراقہ بالکل قریب آپہنچا تو حضور نے دعا فرمائی تو زمین نے فوراََ سراقہ کے گھوڑے کو پکڑ لیا اوراس کے چاروں پیر پیٹ تک زمین میں دھنس گئے ، سراقہ یہ منظر دیکھ کر گھبرایا اور عرض کرنے لگا ”یا محمد ! مجھے اور میرے گھوڑے کو اس مصیبت سے نجات دلایئے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں پیچھے مڑجاؤں گا اور جو کوئی آپ کا پیچھا کرتا ہوا آپ کی تلا ش میں ادھر آرہا ہوگا اسے بھی واپس لے جاؤں گا اور آپ تک نہ آنے دوں گا چنانچہ حضور کے حکم سے زمین نے اسے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)


سبق : ہمارے حضور کا حکم وفرمان زمین پر بھی جاری ہے اور کائنات کی ہر چیز اللہ نے حضور کے تابع کردی ہے پھر جس شخص کی اپنی بیوی بھی اسکی تابع نہ ہو وہ اگرحضور کی مثل بننے لگے تو وہ کس قدر احمق وبے وقوف ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles