Zulam K Muqably Me Narmi Sy Paish Aooo - Article No. 1550

Zulam K Muqably Me Narmi Sy Paish Aooo

ظلم کے مقابلے میں نرمی سے پیش آؤ - تحریر نمبر 1550

ایک شریف دانا شخص بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک عقل سے پیدل مست نے راستہ روک کر اس کا گریبان پکڑ لی

جمعرات 19 اکتوبر 2017

ظلم کے مقابلے میں نرمی سے پیش آؤ
حکایاتِ سعدی:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں ایک شریف دانا شخص بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک عقل سے پیدل مست نے راستہ روک کر اس کا گریبان پکڑ لیا اور اس کے منہ پر تھپڑ رسید کردیئے ۔ اس شریف النفس نے اس کا یہ تشدد نہایت صبر سے برداشت کیا اور جواب میں اسے جھڑکا تک نہیں۔

(جاری ہے)

ایک شخص جو یہ تماشہ دیکھ رہا تھا اس نے اس شریف النفس سے کہا کہ کیا مرد نہیں جو بزدلوں کی طرح مارکھاتا رہا؟اس شریف النفس نے اس کی بات سن کر کہا کہ بھائی! ایسا خیال ہر گز دل میں نہ لا بلکہ میری طرح اس راز سے آگاہ ہوجا کہ ظلم کرنے سے بہتر سہنا ہے اور یہی شرافت و عظمت کی دلیل ہے۔ شریف النفس وہی ہے جو ظلم سہتا ہے اور ظلم نہیں کرتا ظلم کے مقابلے میں نرمی سے پیش آؤ کہ یہی دانائی کی دلیل ہے۔
مقصود بیان:حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی تمہارے ساتھ زیادتی کرے تو اس کی زیادتی کا جواب زیادتی سے نہ دو بلکہ اپنے بہترین اخلاق سے اسے مجبور کردو کہ وہ اپنی غلطی تسیلم کرے اور آئندہ کسی اور کے ساتھ زیادتی کا مرتکب نہ ہو۔

Browse More Urdu Literature Articles