Billi K Khawab Main Chichray - Article No. 1389

Billi K Khawab Main Chichray

بلی کے خواب میں چھیچھڑے - تحریر نمبر 1389

ناصرآج بہت خوش تھا۔اس کے بھائی آج امریکا سے آرہے تھے اور ناصر نے اپنے بھائی سے بیٹری سے چلنے والی ایک کھلونا کار منگوائی تھی۔ناصر اپنے ابو کے ساتھ اپنے بھائی کو لینے ائیر پورٹ جارہاتھا۔

ہفتہ 22 جولائی 2017

ناصرآج بہت خوش تھا۔اس کے بھائی آج امریکا سے آرہے تھے اور ناصر نے اپنے بھائی سے بیٹری سے چلنے والی ایک کھلونا کار منگوائی تھی۔ناصر اپنے ابو کے ساتھ اپنے بھائی کو لینے ائیر پورٹ جارہاتھا۔ائیرپورٹ پر بھائی سے ملتے ہی اس نے پہلا سوال یہی کیا۔”بھائی جان میری کار لائے ہیں نا؟“
”ارے گھر تو چلو سب بتاتا ہوں“بھائی جان نے ہنستے ہوئے کہا اور پھر سب لوگ ائیر پورٹ سے گھر آگئے۔

”بھائی جان اب دکھائیں میری کار“۔گھر پہنچتے ہی ناصر نے کہا۔

(جاری ہے)


”دیکھو ناصر،امریکا میں کار کی قیمت بہت تھی اس لئے میں لایا نہیں‘اس سے سستی کار تو یہاں مل جائے گی پھر کیا ضرورت ہے اتنی دور سے وزن اٹھا کر لانے کی“۔ناصر کے بھائی نے کہا۔
”آپ مذاق کر رہے ہیں بھائی جان۔وہ جوسب سے بڑا ڈبہ رکھا ہے یقینا اس میں ہی میری کار ہوگی۔

“ناصر نے ایک بڑے سے ڈبے کی طرف اشتیاق بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا۔
”ارے وہ․․․․ اس میں تو ڈنر سیٹ ہے ناصر“۔
”نہیں بھائی جان مجھے لگتا ہے کار ہی ہے“۔ناصر نے بڑے یقین کے ساتھ خوش ہوتے ہوئے کہا۔
”تم صرف اپنے مطلب ہی کی بات سوچ رہے ہو”بلی کے خواب میں چھیچھڑے“ ناصر کے بھائی نے کہا اور ناصر منہ بناتا رہ گیا۔

Browse More Urdu Literature Articles