Taaq Per Betha Ulllo Bhar Bhar Mangy Chollo - Article No. 1540

Taaq Per Betha Ulllo Bhar Bhar Mangy Chollo

طاق پر بیٹھاالّو بھر بھر مانگے چُلّو - تحریر نمبر 1540

رئیس کو چونکہ شروع ہی سے تعلیم سے دل چسپی نہیں تھی

جمعہ 13 اکتوبر 2017

طاق پر بیٹھاالّو بھر بھر مانگے چُلّو
اطہر اقبال:
دولت بھی کیا چیز ہے کوئی اسے پاکر اپنے آپے میں نہیں رہتا تو کوئی اس کے مل جانے پر بھی اپنی اوقات نہیں بھولتا۔ رئیس کو چونکہ شروع ہی سے تعلیم سے دلچسپی نہیں تھی اس لیے اس کے پاس کوئی خاص تعلیمی ڈگریاں بھی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جس ادارے میں رئیس کام کرتا وہاں اس کی ماتحتی میں کئی نوجوان ایسے بھی کام کرتے جورئیس سے بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھے مگر چونکہ اس کے بڑے لوگوں سے تعلقات نہیں تھے اور وہ امیر گھرانوں کے بجائے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے اس لیے زیادہ بڑے عہدے حاصل نہیں کرسکے۔

رئیس جب اپنے سے زیادہ قابل اور تعلیم یافتہ لوگوں پر حکم چلاتا تو ادارے ہی میں ملازم ایک بزرگ اکثر یہ کہتے ”رئیس صاحب بھ خوب ہیں، خود کی تعلیم کچھ نہیں اور اپنے سے زیادہ قابل لوگوں پر حکم چلاتے ہیں، ان کی تو وہی مثال ہے ”طاق پر بیٹھا الّو بھر بھر مانگے چلو“۔

Browse More Urdu Literature Articles