Beadbi Bethamez Or Behudgi - Article No. 1668

Beadbi  Bethamez Or Behudgi

بے ادبی۔۔۔۔۔۔۔ بے تمیزی اور بے ہودگی - تحریر نمبر 1668

بد تمیزی کے بعد بے ہودگی! بے ہودگی کے عالم میں الفاظ کی اپنے لہجوں سمیت ایسی بے ڈھب ہڑبونگ ہوتی ہے کہ اس کا جواب دینا ہر اس شخص پر ساقط ہو جاتا ہے

بدھ 17 جنوری 2018

اطہر وحید:
بے ادبی۔۔۔۔ ادب کے خیال سے باہر ہونے سے شروع ہو جاتی ہے۔ ایک مودب خیال بے مروت ہونے لگے تو سمجھیںٗ بے ادبی ہو گئی۔ بے ادب آدمی درپردہ اپنی شناخت بدلنے کے درپے ہوتا ہے۔ ہماری شناخت ہمارا ادب ہے، ہم جہاں باادب رہنے میں سعادت محسوس کرتے ہیںٗ وہی جا ہماری پہچان کا عنوان بنتی ہے۔

(جاری ہے)

بے ادب ہونے سے سعادت شقاوت میں بدل جاتی ہے۔

تمیز کی نشست گاہوں میں نشست و برخاست بے ترتیب کرنے کا جتن بے تمیزی کہلائے گا۔ بے ادبی اور بے تمیزی کے بعد بدتمیزی شروع ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ اور بد تمیزی کے بعد بے ہودگی! بے ہودگی کے عالم میں الفاظ کی اپنے لہجوں سمیت ایسی بے ڈھب ہڑبونگ ہوتی ہے کہ اس کا جواب دینا ہر اس شخص پر ساقط ہو جاتا ہے جسے تہذیب سے کچھ علاقہ ہو!

Browse More Urdu Literature Articles