Ehsasat Jazbat Or Taluqat - Article No. 1665

Ehsasat Jazbat Or Taluqat

احساسات، جذبات اور تعلقات - تحریر نمبر 1665

جذبات کی بھی آواز ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ اس پر کان دھرنا چاہیے۔ جذبات کے بھی کان ہوتے۔۔۔۔۔۔ یہ بدگمانیوں کی سرگوشیاں سن لیتے ہیں

منگل 16 جنوری 2018

اظہر وحید:
انسانی تعلقات کی بِنا احساسات اور جذبات پر اٹھائی گئی ہے۔ جذبات اور احساسات کے بنا تعلقات بیوپار ہیں۔۔۔۔۔۔ لین دین کے گوشوارے ہیں۔ تعلقات کی دنیا میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کیا جائے تو تعلقات عمرِ خضر پاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

(جاری ہے)

سدا بہار سرسبز و شاداب رہتے ہیں!! تعلقات کی دیوار میں دراڑ تب رونما ہوتی ہے جب ہم اپنے متعلقین کے جذبات کو اپنی بے حسی کی کدال سے مسمار کرتے ہیں۔

دیواریں مضبوط ہوں تو سہارا بنتی ہیں، کمزور ہوں تو اپنے ہی بوجھ سے گرنے لگتی ہیں۔ جذبات کی دنیا میں شاہ و گدا سب برابر ہیں۔ کسی غریب کے جذبات غریب نہیں ہوتے۔ کسی محکوم کے جذبات تابع حکم حاکم نہیں ہوتے۔ جذبات کی بھی آواز ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ اس پر کان دھرنا چاہیے۔ جذبات کے بھی کان ہوتے۔۔۔۔۔۔ یہ بدگمانیوں کی سرگوشیاں سن لیتے ہیں!!

Browse More Urdu Literature Articles