Nematy Ahsan Hey Istehqaq Nahi - Article No. 1655

Nematy Ahsan Hey Istehqaq Nahi

نعمتیں احسان ہیں۔۔۔۔۔ استحقاق نہیں! - تحریر نمبر 1655

نعمتوں کا حق یہ ہے کہ انہیں اپنا حق نہیں امانت سمجھا جائے!! ملکیت کا دعوٰی کرنے والا من مانی کرنے پرمجبو ہوتا ہے

پیر 8 جنوری 2018

اظہر وحید:
لذاتِ وجود میں مبتلا ہونے والا اپنے وجود کے خزانے میں خیانت کا مرتکب ہوتا ہے۔ دراصل وجود اور وجود میں موجود تمام وسائل ہمیں بطور نعمت عطا کیے جاتے ہیں۔ ہماری محنت کے بغیر ہماری کسی ذاتی تدبیر کے دخل سے یکسر بے نیاز!! عزت، دولت شہرت سمیت سب نعمتوں کا حکم یہی ہے۔ نعمت ایک احسان ہے۔

(جاری ہے)

استحقاق نہیں! اگر مکمل دیانتداری سے کبھی اپنی محنت، عقل اور تدبیر کے گوشوارے مرتب کیے جائیں تو ان سب کا حاصل جمع ہمیں اپنی حاصل شدہ نعمتوں کے مقابلے میں حقیر نظر آئے گا! نعمتوں کا حق یہ ہے کہ انہیں اپنا حق نہ سمجھا جائے۔

امانت سمجھا جائے!! ملکیت کا دعوٰی کرنے والا من مانی کرنے پر "مجبور" ہوتا ہے۔ نعمتوں کو امانت جاننے والا اپنی حدود بھی جانتا ہے۔ اور نعمتیں دینے والے کی مقرر کردہ قیود بھی!!

Browse More Urdu Literature Articles