Khawaja Hassan Nizami Books

Read Books of Famous Writer Khawaja Hassan Nizami in Urdu Online. Collection of Urdu Books written by Khawaja Hassan Nizami available online on Urdu. Read online free or download in PDF Format.

Khawaja Hassan Nizami Books
خواجہ حسن نظامی : حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں 25 دسمبر 1878ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید امام ، درگاہ سے وابستہ تھے۔ زندگی آپ کے بزرگ شروع سے ہی تصوف کے راستے پر چلتے رہے چنانچہ خواجہ صاحب کی پرورش اور تربیت بھی اسی مذہبی اور صوفیانہ ماحول میں ہوئی۔ کبھی کسی درس گاہ سے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی اپنے طور پر پڑھتے رہے اور عربی، فارسی اور اردو میں خاصی دسترس حاصل کر لی۔ ابتدائی زندگی تنگ دستی میں گزار دی۔ پھر کتابیں بیچنے کا کاروبار شروع کیا۔ کتابوں کی گھٹری اٹھا کرپرانی دہلی سے نئی دہلی پیدل جاتے۔ اسی طرح گزراوقات ہونے لگی۔ ادبی زندگی فرصت کے اوقات لکھنے لکھانے کا کام کرتے۔ رفتہ رفتہ ان کے مضامین رسالوں اور اخباروں میں چھپنے لگے۔ ان کی صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ (رعیت) سے ہوا۔ اخبار (منادی) میں ان کا روزنامہ شائع ہوتا رہا۔ خود میرٹھ سے ایک اخبار (توحید) نکالا۔ خواجہ صاحب اچھے اور منفرد انشاپرداز تھے سیاسی لیڈر بھی تھے اور بے باک مقرر اور خطیب بھی۔ پیری مریدی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بے شمار لوگ حلقہ مریدی میں داخل ہوئے۔ 1955ء میں وفات پائی۔ تصانیف خواجہ حسن نظامی کی تصانیف چالیس کے لگ بھگ ہیں جن میں سیپارہ دل ، بیگمات کے آنسو، غدر دلی کے افسانے، مجموعہ مضامین حسن نظامی، طمانچہ بر رخسار یزید مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خواجہ صاحب کی تصانیف کی تعداد چالیس ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق یہ تعداد تین سو کے لگ بھگ ہے۔
Urdu Name خواجہ حسن نظامی
English Name Khawaja Hassan Nizami
Gender Male
DOB 25/12/1878

خواجہ حسن نظامی کی کتابیں