چائے کے 15 برانڈز کی فروخت و سٹاک پر پابندی عائد

5 یونٹ سیل،غیرمعیاری برانڈز کے نام بھی سامنے آگئے

جمعہ 21 اپریل 2017 16:27

چائے کے 15 برانڈز کی فروخت و سٹاک پر پابندی عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری چائے کے مینوفیکچرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15 برانڈز کی فروخت اور سٹاک پر پابندی عائد کردی، جبکہ 5 پیداواری یونٹ سیل کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پی ایس کیو سی اے یاسین اختر اور ریجنل انچارج راولپنڈی عبدالغفار نیازی نے اتھارٹی کے مشن ’’عوام تک معیاری مصنوعات کی فراہمی‘‘ پر عمل کرتے ہوئے بھکر، میانوالی اور دریا خان میں چائے پتی کے 15 برانڈز عوامی، مہک، سپر مہک، مارکہ، سندر، تلوار پشاوری مکسچر، کرسٹل، پارٹنر، انمول، انعامی، ہارون، نایاب، الطیبات، لوکل، خان اور ڈائمنڈ چائے کی فروخت اور سٹاک پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ چائے کے 5 پیداواری یونٹس سیل کردئیے گئے، جن میں عوامی مہک، شیر مارکہ، سندر اور تلوار پشاوری مکسچر چائے شامل ہیں۔

ڈائریکٹر یاسین اختر کے مطابق حکومت پاکستان کی فہرست میں شامل خوردنی اشیائ کا معیار پی ایس کیو سی اے کے مطابق اور ادارے کا لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے، جبکہ لائسنس یافتہ مصنوعات پر پی ایس مارک اور پی ایس نمبر پرنٹ ہونا بھی لازمی ہے، خلاف ورزی پر مینوفیکچرز کو جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu