کرچی، پاناما فیصلے پر تاجروں اور صنعتکاروں کی رائے بھی تقسیم

کچھ تاجر فیصلے سے ناخوش ،کچھ نے فیصلے کو پاکستانی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دیا حکمراں جماعت کی جانب سے پیش کیا جانے والا آئندہ بجٹ عوامی مقبولیت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہوگا، تاجربرادری

جمعہ 21 اپریل 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) صنعتکاروں اور تاجروں کی رائے بھی گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے پاناما کیس کے اختلافی فیصلے کے حوالے سے تقسیم نظر آئے اور کچھ تاجر فیصلے سے ناخوش جبکہ کچھ نے اس فیصلے کو پاکستانی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دیاہے۔آٹوپارٹس، سیمنٹ اور فارما انڈسٹری کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مطابق اب ان کی تمام تر نگاہیں آئندہ مالی سال 18-2017 کے بجٹ پر مرکوز ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ حکمراں جماعت کی جانب سے پیش کیا جانے والا آئندہ بجٹ عوامی مقبولیت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہوگا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایسیسریزمینو فیکچررز کے چیئرمین مشہود علی خان نے پاناما فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اختلافی فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال اقتصادی ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ حکومت صنعتکاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینے اور ملازمتیں فراہم کرنے پر توجہ دے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ تاجر نامساعد حالات میں اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت کو مقامی صنعتوں کے لیے حالات سازگار بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کاروباری برادری کو مددگار پالیسیوں کی ضرورت ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر وحید نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب آنے والا اختلافی فیصلہ ملکی معشت کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو متفقہ فیصلہ دینا چاہیئے تھا۔تاہم ایک معروف آٹو اسمبلرنے کہاکہ فیصلے سے کاروں کی مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ مقامی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت آئندہ آنے والے دنوں میں معمول کے مطابق رہے گی۔ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبرلز کے چئیرمین صابر شیخ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی موٹر سائیکل سیکٹر کے حالات معمول کے مطابق ہی رہیں گے۔

ایک معروف سیمنٹ ساز کا اس حوالے سے کہا کہ سیمنٹ سیکٹر اس فیصلے کو ملک کے وسیع تر مفادات میں دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے پچھلے چند ماہ سے جاری بے یقینی کی صورتحال کو ختم کردیا، جس نے معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کو ایمانداری کے ساتھ حل کرنے کی ذمہ داری فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی ای)، قومی احتساب بیورو(نیب) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو سونپی ہے، اب یہ قومی اداروں کا امتحان ہوگا۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے سابق سربراہ آصف سم سم نے پاناما کیس کے فیصلے کو ایک متوازن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے کاروباری سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات