برآمدکنندگان کیلئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج میں توسیع خوش آئند ہے‘ خلدون جاوید ملک

توسیع پیکیج سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، تجارتی پالیسی پر نظر ثانی درست سمت قدم برآمدات میں اضافہ کیلئے مختص رقم استعمال کی جائے ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 19 جون 2017 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ویراعظم کے مراعاتی پیکیج میں 30 ستمبر2017تک توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے توسیعی پیکیج سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے حکومت کی جانب سے تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 11ماہ میں تجارتی خسارہ30ارب ڈالر تک پہنچنا ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے تجارتی خسارے پر قابو پانے ، برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی لانے کے حکومتی دعوے پورے نہیں ہوسکے جس کی ایک بڑی وجہ تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کی رقم کا استعمال نہ ہونا بھی ہے انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلی11ماہ کے دوران تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح30ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21ارب 10کروڑ 70لاکھ ڈالر تھا اس طرح برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلی11ماہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں3.13فیصد کمی اور درآمدات میں20.60فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ تجارتی پالیسی پر نظر ثانی اور نئی تجارتی پالیسی کی تیاری کے لیے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن سے مشاورت کی جائے اور ان سے مذاکرات کیے جائیں تاکہ ان کی تجاویز اور مشاورت سے نئی قابل عمل تجارتی پالیسی تیار ہوسکے۔نیز تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو برآمدات میں اضافہ کیلئے استعمال میں لایا جائے جس میں بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور ملکی مصنوعات کی بیرون ملک نمائش بھی شامل ہے۔تاکہ برآمدات بڑھ سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی