سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت کو کھربوںر وپے کا نقصان ہو چکا ‘راؤ خورشید علی

پچھلے چند ہفتوں کے دوران ملکی سٹاک مارکیٹ کو اربوں کا نقصان ہوا،کرسی کی سیاست نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگا رکھا ہے عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ملکی معیشت بارے جو اعداد و شمار دیئے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں

پیر 17 جولائی 2017 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت کو کھربوںر وپے کا نقصان ہو چکا ہے ، پچھلے چند ہفتوں کے دوران ملکی سٹاک مارکیٹ کو اربوں کا نقصان ہوا،کرسی کی سیاست نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگا رکھا ہے ،کرسی اور اقتدار کا کھیل جلد از جلد ختم کیا جائے اس سے قبل کہ فوج کو کوئی کردار ادا کرنا پڑے۔

اپنے ایک بیان میں راؤ خورشید علی نے کہا کہ اس وقت حکمران جماعت اپنا اقتدار بچانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں حصول اقتدار کی لئے برسرپیکار ہیں جبکہ ملک کی معاشی و اقتصادی حالت مسلسل بگڑتی چلی جا رہی ہے ،معیشت کی پست حالی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر سے گر کر 20 ارب ڈالر سے بھی نیچے چلی گئی ہیں جبکہ درآمدات کا گراف 50 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بتائے گئے اعدادوشمار کو غلط قرار دیا ہے جس میں اسحاق ڈار نے ملکی معیشت بارے جو اعداد و شمار دیئے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حالیہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی بے قدری نے کاروباری افراد کو شدید مالی نقصان سے دوچار کیا ہے ۔جبکہ ناکام و ناقص حکومتی تجارتی پالیسی اور برآمدات سے متعلق اہم عہدوں پر سیاسی و سفارشی تقرریوں کے باعث اہم شعبوں میں ہماری برآمدات میں نمایاں گراوٹ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیدر ، ٹیکسٹائل ، چاول ، پھل، سبزیاں ، کھیلوں کا سامان ، خام چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات ، سرجری کے آلات ، کیمیکلز اور ادویات ،انجینئرنگ آٹمز ، سیمنٹ سمیت دیگر کئی سیکٹرز میں مقامی صنعتوں کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے جبکہ وزیر خزانہ اور وزارت کامرس کی جانب سے کروڑوں ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے کے جھوٹے دعوے کئے جاتے رہے ہیں جو حقیقت کے بالکل برعکس نکلے ۔

انہوںنے کہاکہ خدارا ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک و قوم اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تمام جماعتوں کے سیاستدان ملکر کام کریں اور اقتدار کی ہوس کے غلام مت بنیںاس سے ملک و قوم کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس