پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس 44400اور44500کی نفسیاتی حدیںبحال

سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم32.86 فیصد کم جبکہ49.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتارچڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور اور کے ایس ای 100انڈیکس 44400اور44500کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.86 فیصد کم جبکہ49.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43900کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے توانائی ، بینکنگ ، آٹو اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار 44000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 44600کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ سائیڈ لائن رہے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا ۔

(جاری ہے)

اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 177.85پوائنٹس اضافے سے 44523.21پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکوکو مجموعی طور پر7 کروڑ52 لاکھ87 ہزار790 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعہ کی نسبت 3 کروڑ67 لاکھ51ہزار شیئرزکم ہے ۔ مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں25 ارب12 کروڑ71 لاکھ53 ہزار954 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 91 کھرب34 ارب32 کروڑ85 لاکھ59 ہزار580 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حسابرفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت332.50 روپے اضافے سی6982.50 روپے اوریونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت199.94 روپے اضافے سی5800.00 روپے پر بند ہوئی ۔

نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت113.55 روپے کمی سی2519.15. روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت45.00 روپے کمی سی2355.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں56 لاکھ83 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سی6.61 روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں 45 لاکھ87 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے اضافے سی33.97 روپے پر بند ہوئی ۔ پیر کو کے ایس سی 30 انڈیکس 115.00 پوائنٹس اضافے سے 23217.10 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس433.54 پوائنٹس اضافے سی75517.45 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس85.84 پوائنٹس اضافی سی1182.83 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل