ملک پر مجموعی بیرونی قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

جمعرات 27 جولائی 2017 14:34

ملک پر مجموعی بیرونی قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) مالی سال 2017 میں حکومت نے بیرونی کمرشل بینکوں سے اپنے ہدف کے مقابلے میں دگنا اور مہنگا قرضہ لیا، ملک پر مجموعی بیرونی قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

بہترین معاشی اعشاریے دیکھانے اور سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والے ڈار صاحب نے مالی سال 2017 میں اپنے ہدف سے دگنے اور مہنگے قرض لیے، حکومت نے مالی سال 2017 میں مجموعی طور پر 10 ارب 55 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا، جس میں کمرشل بینکوں سے اپنے ہدف 2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کا مہنگا قرض لیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر، چین سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر، ورلڈ بینک سے 66 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 44 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، جبکہ گذشتہ مالی سال 2016 میں حکومت نے 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرضے لئے تھے۔سٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت ملک پر مجموعی بیرونی قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کو سہارا دینے کی خاطر قرض لیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ