کیسکوڈھاڈرسب ڈویژن کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی، متعدد گھریلو، کمرشل صارفین کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے

جمعرات 27 جولائی 2017 16:32

کیسکوڈھاڈرسب ڈویژن کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی، متعدد گھریلو، کمرشل صارفین کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ایگزیکٹوانجینئرکیسکوسبی ڈویژن عزیزاللہ رنداورایس ڈی او ڈھاڈرذوالفقارمنجھو کی سربراہی میں ڈھاڈرسب ڈویژن کے علاقوںمیں نادہندگان کیخلاف کارروائی کے دوران گوٹھ مینگل، سخی گہی، نوشہرہ، کوٹ ارباب کے دیہاتوں کی بجلی عدم ادائیگی پرمنقطع کردی گئی جن کے ذمہ مجموعی طورپر20لاکھ روپے واجب الاداہیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران متعدد گھریلواورکمرشل صارفین کے کنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu