معاشی دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں‘ محمد ناصر حمید خان

جمعرات 27 جولائی 2017 16:59

معاشی دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں‘ محمد ناصر حمید خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت اور پاک فوج مل کر دہشت گردی کا قلع قمع کررہے ہیں اسی طرح حکومت معاشی دہشتگردی کا بھی خاتمہ کرے جس نے صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو یرغمال بنارکھا ہے۔ ایک بیان میں محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہترین اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس حوالے سے ہر فورم پر انہوں نے بے لچک موقف اختیار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ وہ معاشی عمارت کی جڑیں کھوکھلا کررہی ہے، اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ عمارت زمین بوس ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے بلند ترین تجارتی خسارے کا سامنا ہے جبکہ برآمدات زوال پذیر ہیں، غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے محتاط ہیں ،صنعتی شعبے کو زیادہ پیداواری لاگت سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے جبکہ تاجر برادری کو صوابدیدی اختیارات کے ناجائز استعمال اور بینک اکائونٹس تک رسائی جیسے معاملات نے پریشان کررکھا ہے۔

محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ معاشی دہشتگردی کا خاتمہ کرکے حکومت عالمی سطح پر زیادہ مضبوطی حاصل اور پاکستان مخالف عناصر کا زیادہ موثر انداز میں خاتمہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں اضافے اور برآمدات میں تشویشناک کمی جیسے مسائل کو نظرانداز کرتے رہنا بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لہذا ان پر فوری قابو پایا جائے، صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لا اور ضروری سہولیات مہیا کرکے حکومت درآمدات اور برآمدات کے درمیان عدم توازن پر قابو پاسکتی ہے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کرکے برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے