ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس نیٹ میں توسیع کے اقدامات کیے جائیں ‘میاں خرم الیاس

ٹیکس نیٹ بڑھنے سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا،حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا

جمعرات 27 جولائی 2017 16:59

ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس نیٹ میں توسیع کے اقدامات کیے جائیں ‘میاں خرم الیاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء)تاجر رہنما وسابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس نیٹ میں توسیع کے اقدامات کیے جائیں اس وقت جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کیلئے قرضوں کی ضرورت پیش آرہی ہے ،ٹیکس نہ دینے کے کلچر کی وجہ سے سے حکومتی ریونیو میں کمی ہورہی ہے اور اسے پورا کرنے کیلئے حکومتی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ ٹیکس نہ ادا کرنے کی ایک وجہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس گزار کے مابین اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کیے بغیر محاصل میں اضافہ نہ ممکن ہے انہوںنے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کی فوری ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملکی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے حکومتی معاشی اصلاحات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جارہا ہے ، سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہی55ارب ڈالرمالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل ،کشادہ اور محفوظ سڑکیں ، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے انہوںنے کہا کہ سی پیک میں شامل توانائی منصوبے بھی 2018تک پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے جس سے توانائی بحران کا بھی مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوجائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ