پیناسونک نے پاکستان کی متحرک مارکیٹ میں جدید ترین مصنوعات متعارف کرادیں

جمعرات 27 جولائی 2017 16:59

پیناسونک نے پاکستان کی متحرک مارکیٹ میں جدید ترین مصنوعات متعارف کرادیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) بین القوامی کمپنیاں پاکستان کو ایک بہترین کنزیومر مارکیٹ تصور کر رہی ہیں کیونکہ پاکستان میں معاشی ترقی سے قوت خرید میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسی سلسلے میں پیناسونک مارکیٹنگ مشرقی وسطی اور افریقہ (پی ایم ایم اے ایف) نے آج (مورخہ27 جولائی) کو کراچی میں منعقد ہونے والے ڈیلرز کنونشن میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔

اس کنونشن میں ملکی سطح کے پیناسونک مصنوعات کے بڑے ڈسٹربیوٹرز نے شرکت کی۔ کنونشن میں ڈیلرز کو آنے والے ماہ میں مارکیٹ میں متعارف ہونے والی جدید ترین مصنوعات کا مشاہدہ کرنے کا بھی موقع ملا اور پیناسونک کی جانب سے اختیار کی جانے والی نئی حکمت عملی کے بارے میں بھی آگہی ملی۔

(جاری ہے)

پیناسونک کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب حیروکی سوجیما نے میڈیا بریفنگ میں کہا، "پیناسونک پاکستانی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے امکانات کو تسلیم کرتا ہے جو تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

یہاں کی شہری آبادی اور لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پیناسونک اپنے مقامی شراکت داروں کے ساتھ پاکستانی صارفین کے طرز زندگی کو سمجھتا ہے اور حقیقی جاپانی معیار کے ساتھ ہماری مصنوعات سے صارف کی زندگی کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ "انہوںنے بتا یا کہ پیناسونک ڈیلرکنونشن بھی منعقد کیا گیا ہے جو کہ مصنوعات کی انتظامی ٹیم کے لئے بھی ایک مثالی پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں انہیں جدید مصنوعات کی اہمیت اجاگر کرنے کا موقع ملا۔

پیناسونک کی جانب سے پیش کی گئی پریزینٹیشنز میں مقامی مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے والی موجودہ اور نئی دونوں طرح کی مصنوعات کو نمایاں کیا گیا۔ کنونشن کے اندر پاکستان میں جدید اولیڈ ٹی وی ،جیٹ اسٹریم ایئر کنڈیشنرز اور آئی ٹی ٹوئسٹ اسٹک واکیوم کلینر کو متعارف کرانے کے ساتھ پی ایم ایم اے ایف نے ڈیلرز کومالی سال 2016 کے سیلز کے ہدف کو کامیابی کے ساتھ حصول پر بھی مبارک باد دی۔

انہوں نے بتایا کہ پینا سونک کا قیام 1918میں ہوا اور اپنے قیام سے اب تک کمپنی مسلسل ترقی کر رہی ہے ۔ اس وقت دنیا بھر میں پینا سونک کی 474سبسڈریز اور 94ایسوسی ایٹیڈ کمپنیا ں کام کر رہی ہیں اور31مارچ 2016 کو ختم ہونے والے سال میں مجمو عی سیلز 7.553ٹریلین ین سے تجاوز کر گئیں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ پینا سونک نے پاکستان میں آڈیو ویژول مصنوعات ، ایئر کنڈیشنرز ، آڈیو ویژول اور ہوم انٹرٹینمنٹ مصنوعات ، ہوم ایپلائنسز اور بناؤ سنگھار اور گرومنگ کی جدید مصنوعات متعارف کروائی گئیں ہیں۔

پیناسونک کے نائب صدراپلائنسسز کمپنی اورکنزیومر مارکیٹنگ ڈویژن پینا سونک جناب جونیچیرو کٹاگوا نے پاکستانی مارکیٹ میں مثبت امکانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،" صارف پر مبنی کمپنی ہونے کی حیثیت سے پیناسونک پاکستان کے صارفین کے الیکڑانک مصنوعات کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرتا ہے جس سے ان کے کلائنٹس ایک بہتر زندگی کی جانب بڑھ سکیں اور اسکے نتیجے میں ایک بہتر دنیا وجود میں آئے گی۔ پیناسونک صرف مصنوعات ہی نہیں بیچتا ہے بلکہ وہ تمام شعبوں میں جدت کے ذریعے صارفین کو اطمینان اور اعتماد بھی فراہم کرتا ہے۔"

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں