سرحد چیمبر نے رہائشی صارفین کے پانی کے بل 920 سے بڑھا کر 2820 ، کمرشل بل 2100 سے بڑھا کر 8220 کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا

جمعرات 27 جولائی 2017 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی )کی جانب سے رہائشی صارفین کے پانی کے بل 920 سے بڑھا کر 2820 اور کمرشل بل 2100 سے بڑھا کر 8220 کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کے بلوں میں خود ساختہ اضافہ واپس لیا جائے اور پانی کے بلوں کے سابقہ ریٹس بحال کئے جائیں بصورت دیگرتاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدور ،ْ جنرل سیکرٹریز ،ْ تاجر اور دکانداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ،ْ نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفد نے سرحد چیمبر کے صدر کو بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس پی نے پانی کے نرخوں میں اضافے سے قبل نہ تو سرحد چیمبر کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی بازاروں کی تاجر تنظیموں سے مشاورت کی ہے اور خود ساختہ اضافہ کرکے مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ کے نیچے دبے عوام اور کاروباری طبقے کو مزید مالی مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔

انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل سے درخواست کی کہ متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرکے جاری کردہ پانی کے بل فوری طور پر واپس لئے جائیں اور پانی کے سابقہ نرخ بحال کئے جائیں۔ سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے عوام اور تاجر برادری کو پانی کے بھاری بلوں کے چالان جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت تاجر برادری اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پانی کے بلوں میں مختلف چارجز عائد کرکے خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے جسے بزنس کمیونٹی کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے پانی کے بلوں میں خود ساختہ اضافے کے اقدام کا فوری نوٹس لیں اور جو افسران حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان خلیج پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں اُن کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرحد چیمبر اور تاجر برادری کسی صورت پانی کے بلوں میں اضافہ قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے پانی کے بلوں میں خود ساختہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیااور واضح کیا کہ اگر پانی کے بلوں کے سابقہ ریٹس بحال نہ کئے گئے تو تاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..