صدر سرحد چیمبر آف کامرس نے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے رہائشی صارفین کے پانی کے بل 920 سے بڑھا کر 2820 اور کمرشل بل 2100 سے بڑھا کر 8220 کرنے کا اقدام مسترد کر کے حکومت سے پانی بلوں میں خود ساختہ اضافہ واپس کا مطالبہ کردیا

جمعرات 27 جولائی 2017 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی )کی جانب سے رہائشی صارفین کے پانی کے بل 920 سے بڑھا کر 2820 اور کمرشل بل 2100 سے بڑھا کر 8220 کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کے بلوں میں خود ساختہ اضافہ واپس لیا جائے اور پانی کے بلوں کے سابقہ ریٹس بحال کئے جائیں بصورت دیگرتاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہوگی ۔

وہ بروز جمعرات ان خیالات پشاور کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدور ،ْ جنرل سیکرٹریز ،ْ تاجر اور دکانداروں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ،ْ نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفد نے سرحد چیمبر کے صدر کو بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس پی نے پانی کے نرخوں میں اضافے سے قبل نہ تو سرحد چیمبر کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی بازاروں کی تاجر تنظیموں سے مشاورت کی ہے اور خود ساختہ اضافہ کرکے مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ کے نیچے دبے عوام اور کاروباری طبقے کو مزید مالی مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔

انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل سے درخواست کی کہ متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرکے جاری کردہ پانی کے بل فوری طور پر واپس لئے جائیں اور پانی کے سابقہ نرخ بحال کئے جائیں۔ سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے عوام اور تاجر برادری کو پانی کے بھاری بلوں کے چالان جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت تاجر برادری اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پانی کے بلوں میں مختلف چارجز عائد کرکے خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے جسے بزنس کمیونٹی کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے پانی کے بلوں میں خود ساختہ اضافے کے اقدام کا فوری نوٹس لیں اور جو افسران حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان خلیج پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں اُن کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرحد چیمبر اور تاجر برادری کسی صورت پانی کے بلوں میں اضافہ قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے پانی کے بلوں میں خود ساختہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیااور واضح کیا کہ اگر پانی کے بلوں کے سابقہ ریٹس بحال نہ کئے گئے تو تاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ