سال 2010 سے لے کر 2016 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اوسط حجم 2.6 ارب ڈالر رہا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) سال 2010 سے لے کر 2016 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اوسط حجم 2.6 ارب ڈالر رہا ہے۔ جبکہ اس دوران سال 2010 میں سب سے زیادہ 3.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 2006-07 کے دوران پاکستان میں 8 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی ا?ئی) کی گئی تھی جبکہ اس دوران سال 2010 میں سب سے زیادہ 3.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی سال 2012 میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.7 ارب ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو مکمل آئینی تحفظ حاصل ہے اور سرمایہ کاروں کو منافع جات اور ڈیویڈنڈز وغیرہ کی اپنے ممالک کو منتقلی کی بھی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے سرمایہ کاری بورڈ نے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کا عمل شروع کر رکھا ہے جبکہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے آن لائن خدمات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu