کراچی چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات،تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار

مفسر عطا ملک صدر، عبدالباسط عبدالرزاق سینئر نائب صدر، ریحان حنیف نائب صدرمنتخب ہوگئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کی منیجنگ کمیٹی کے ہفتے کومنعقد ہونے والے اجلاس میںتمام عہدیداران کو سال2017-18کے لیے بلا مقابلہ منتخب کر لیاگیاہے۔بزنس مین گروپ(بی ایم جی) کے امیدوارمفسر عطا ملک کراچی چیمبر آف کامرس کی25ویں صدر کی حیثیت سے بلا مقابلہ منتخب قرار پائے اسی طرح عبدالباسط عبدالرزاق سینئر نائب صدر او ر ریحان حنیف نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمینز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی اور انجم نثار نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پوری محنت اور لگن سے کراچی چیمبر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائیں گے اور تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے انتھک کوششیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بزنس مین گروپ(بی ایم جی) مسلسل 20سالوں سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میںکامیابی حاصل کررہاہیجن میں سے پچھلے 11سالوں میں منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں بی ایم جی کو لگاتار بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس سے شہر بھر کی پوری تاجر و صنعتکار برادری کی بی ایم جی کو بھرپور سپورٹ ظاہر ہوتی ہے ۔بی ایم جی کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی رہنمائی میں کے سی سی آئی کے تمام عہدیداران اپنی مدت کے دوران عوام کی خدمت کی شفاف پالیسی اختیار کرتے ہوئے کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کااعتماد بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سراج قاسم تیلی عوامی خدمت پر پختہ یقین رکھتے ہیںاور اس سلسلے میں وہ کے سی سی آئی کے عہدیداران کو وقتاً فوقتاً ہدایت جاری کرتے رہتے ہیں۔ ان کامانناہے کہ کو ئی بھی تاجر یاصنعتکار جائز مسئلے کے حل کے لئے مد د مانگنے کے لئے کے سی سی آئی کی سیڑھیاں چھڑے تو اس کی ہر حال میں مدد کی جائے اور تمام عہدیداران عوام کی خدمات کا مقصد یاد رکھتے ہوئے بلا تفریق مسائل کے حل اورتاجر و صنعتکاربرادری کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیں ۔

کراچی چیمبرسے جو بھی مدد کے لیے رجوع کرے چاہے وہ ممبر ہو یا نہ ہو ہر ممکن تعاون کو شعار بنایا جائے۔ بی ایم جی کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے چیمبر کا اعزاز رکھنے والاکراچی چیمبرآف کامرس شہر بھر کی تاجر و صنعتکار برادری کے لئے موئثراندازمیں آواز بلندکر رہاہے۔کے سی سی آئی کے نومنتخب عہدیداران نے کراچی کی تمام تاجر و صنعتکاربرادری اور کے سی سی آئی کے ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلاتفریق خدمت کرنے کے عزم کااظہار کیاہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ کے سی سی آئی کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کرچی چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران بروزبدھ27ستمبر2017کو کے سی سی آئی کی56 ویں اجلاس عام میںاپنی زمے داریاں سنبھالیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی