ایوان صنعت لاہور کے انتخابات میں فائونڈرز الائنس کو کامیاب کروانے پر پیاف کا تمام تاجر برادری سے اظہار تشکر

پیر 25 ستمبر 2017 18:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ ( پیاف) نے لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن برائے سال2017ء میں پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواران کو ووٹ دینے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے پر لاہور کی تمام مارکیٹس کے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیاہے ۔

(جاری ہے)

پیاف نے سابق چیئرمین ملک طاہر جاوید کو لاہور چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی،الائنس گروپ کے کلین سویپ کرنے اور ملک طاہر جاوید کے صدر منتخب ہونے پر پیاف کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ ودیگر نے تمام تاجر برادری و صنعتکاروں کو مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے مشترکہ پیغام میں انھوں نے کہا کہ چودہ سال قبل جب سے پیاف فائونڈرز الائنس وجود میں آیا ہے ممبران ہر سال پورے جوش و جذبہ کے ساتھ الائنس کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں ، چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu