پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 6.55 پوائنٹس کی کمی سے 42743.65 پوائنٹس پر بند

پیر 25 ستمبر 2017 19:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 6.55 پوائنٹس کی کمی سے 42743.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 2 ارب 25 کروڑ 13 لاکھ 7 ہزار 814 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 58 لاکھ 27 ہزار 450 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 47 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 732 روپے کا اضافہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 6.55 پوائنٹس کی کمی سے 42743.65 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 12.34 پوائنٹس کے اضافے سے 21893.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 12.94 پوائنٹس کی مندی رہی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 22.65 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 109.87 پوائنٹس کی کمی سے 16125.27: پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 13.93 پوائنٹس کے اضافے سے 17446.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 0.11 پوائنٹس کی کمی سے 21308.31 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 223 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 94.48 روپے کے اضافے سے 2037 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 42.01 روپے کی تیزی سے 984.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شپہائر فائیبر اور خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمت 54.80 روپے کی مندی سے 1041.35 روپے اور خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 30 روپے کی کمی سے 740 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹیل مل کے حصص میں ہوا جو 78 لاکھ 20 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 19.25 روپے سے شروع ہو کر 19.29 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 72 لاکھ 73 ہزار 500 حصص کے سودے 6.26 روپے سے شروع ہو کر 6.31 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 10 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 91 کروڑ 74 لاکھ 15 ہزار 357 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88 کھرب 83 ارب 51 کروڑ 56 لاکھ 79 ہزار 517 روپے سے کم ہو کر 88 کھرب 81 ارب 26 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 703 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 57 لاکھ 81 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل