ٹریڈ مارکس کی رجسٹریشن کی مد میں 278.4 ملین کا ریونیو حاصل کیا گیا، آفتاب خان

پیر 25 ستمبر 2017 19:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) رجسٹرار ٹریڈ مارکس، انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان آفتاب محمد خان نے کہا ہے کہ 2016-17ء کے دوران ٹریڈ مارکس کی رجسٹریشن کی مد میں 278.4 ملین کا ریونیو حاصل کیا گیا جو 2015-16ء کی اسی مدت کے دوران 244.5 ملین روپے تھا جو 13 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ 2015-16ء میں موصول ہونی والی 33 ہزار 617 درخواستوں کے مقابلے میں 2016-17ء میں مجموعی طور پر 35 ہزار 972 ٹریڈ مارکس کی درخواستیں موصول ہوئیں جو 7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ٹریڈ مارکس کی جانچ میں بھی بہتری آئی ہے جو 2015-16ء میں 29 ہزار 73 کے مقابلے میں 2016-17ء میں 41 ہزار 993 رہیں، اس طرح زیر تبصرہ عرصے میں ٹریڈ مارکس کی جانچ میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد پو،نائب صدر محمد یونس سو مرو نو منتخب صدر کے سی سی آئی مفسر عطا ملک،،چیئرمین ڈبلیو ٹی او،آئی پی آر، ایف ٹی اے و ریجنل ٹریڈ سب کمیٹی طارق اکرام خان،سابق صدر عبداللہ ذکی اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

آفتاب محمد خان نے ٹریڈ مارکس رجسٹریشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کئی مقامی وغیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ 2016-17ء میں 16 ہزار 761 ٹریڈ مارکس قبول کئے گئے جبکہ 2015-16ء میں یہ تعداد 12 ہزار 444 تھی اس طرح 26 فیصد اضافہ دیکھنے آیا۔ 2016-17ء میں مجموعی طور پر2 ہزار 818 مخالف کیسوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 2015-16ء میں ایک ہزار 937 کیسز کے فیصلے ہوئے جو 48 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

رجسٹرار ٹریڈ مارکس نے بتایا کہ عملے کی کمی کی وجہ سے رجسٹری سے متعلق بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے جو درخواست گزاروں کو پیش آنے والے مشکلات اور تاخیر کی بنیادی وجہ ہے۔ ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے تاجر وصنعتکار برادری کو ان کے ٹریڈ مارکس کی جلد از جلد رجسٹریشن کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات عملے کی کمی کی وجہ سے انہیں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجموعی طور پر منظور کی گئی 98 نشستوں میں سے 48 نشستوں پر بھرتیاں کی گئیں جبکہ 42 نشستیں اب بھی ٹریڈ مارکس رجسٹری میں خالی ہیں۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے ٹریڈ مارکس رجسٹری میں اپنی مصنوعات و خدمات کو رجسٹرڈ کروا نے کے خواہش مند کے سی سی آئی کے ممبرا ن کی شکایات سننے پر رجسٹرار ٹریڈ مارکس کی تعریف کی ۔

انہوں نے رجسٹرار ٹریڈ مارکس کی یقین دہانی پر اُمید ظاہر کی کہ ٹریڈ مارکس کراچی چیمبر کے ممبران کی جمع کرائی گئی درخواستوں کو فوقیت دے گا۔انہوں نے کراچی چیمبر اور ٹریڈ مارکس رجسٹری کے درمیان رابطوں کی شروعات کرنے پر رجسٹرار ٹریڈ مارکس کی تعریف کی جس سے یقینی طور پر کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

شمیم فرپو نے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایک وقت تھا جب لوگوں کا برانڈنگ کی طرف رجحان کم اور قیمتوں پر زیادہ تھا لیکن اب یہ رجحان تبدیل ہو گیاہے۔ آج کل کافی حد تک کاروباری اداروں میں برانڈنگ کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے جو ایک اچھا عمل ہے جس کی وجہ سے مختلف کاروبار اپنی برانڈز کو ٹریڈ مارکس رجسٹری میں رجسٹرکروانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، ایک مؤثر اور منصفانہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی کانظام پاکستان میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی صلاحیت کا اندازہ لگانے میں مدد گار ثابت ہوگا جبکہ اس سے اقتصادی ترقی،خوشحالی اور ثقافتی خوشحالی بھی رونما ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ