چین کی ہزاروں صنعتیں اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنا چاہتی ہیں‘ میاں زاہد حسین

پیر 25 ستمبر 2017 19:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوست ملک چین کی ہزاروں صنعتیں اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنا چاہتی ہیں، چین میں بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت کے سبب ہزاروں بڑی کمپنیاں دیگر ممالک میں منتقل ہونا چاہتی ہیں جہاں پیداواری لاگت چین سے کم ہے۔

پیر کو جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری لاگت بین الاقوامی منڈی میں حریف ممالک سے مسابقت کیلئے زیادہ ہے مگر چین سے بہت کم ہے اور ہمارا ملک ان کا قدرتی حلیف ہونے کے سبب ان کیلئے سب سے زیادہ موزوں ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرے تاکہ پاکستان سے بے روزگاری اور بجٹ خسارے کا نام و نشان مٹ جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کی فقید المثال دوستی اورسی پیک کی وجہ سے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی و سیاسی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے جو چین کے نجی شعبہ کی نظر میں ہے اس لئے وہ پاکستان کو کسی بھی دوسرے ملک پر ترجیح دینے کو تیار ہیں جس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی اور تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے انفراسٹرکچر کو کم از کم چین کے برابر ہی کر دے تو سرمایہ کاری میں اتنا اضافہ ممکن ہے کہ لوگ سی پیک کی سرمایہ کاری کو بھول جائیں، پاکستان میں چینی صنعتوں کیلئے چین کے طرز کے لیبر قوانین بنانے سے بھی چینی سرمایہ کاروں کی رغبت بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب