ایس ایم منیر نے اپنے خلاف بے بنیاد خبروں کی اشاعت پر قانونی نوٹس بھیج دیا

پیر 25 ستمبر 2017 19:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) ایس ایم منیر نے اپنے خلاف اخبارات میں دی گئی بے بنیاد خبروں اور الزام تراشیوں کے جواب میں اپنے وکلاء کی ٹیم ایم سی اے ایس ڈبلیوکے ذریعے احمد جواد، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر حاجی غلام علی، زکریا عثمان اور بزنس مین پینل کے رہنمائوں انجم نثار اور عثمان ذوالفقار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نوٹس میں تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس ایم منیر پر عائد کردہ جھوٹے الزامات کی معافی مانگیں۔ ایس ایم منیر کی قانونی ٹیم کی جانب سے تمام افرادکو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایم منیر ملک کے باعزت شہری ہیں جنہوں نے ملک کی نیک نامی کیلئے ہمیشہ کام کیا اور ٹڈاپ سے بھی کرپشن کے خاتمے سمیت ادارے کی بہتری کیلئے انہوں نے اپنا کردار ادا کیا مگر مذکورہ تمام افراد کی جانب سے ان کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی، ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 7 یوم کے اندر احمد جواد، حاجی غلام علی، زکریا عثمان اور بزنس مین پینل کے رہنمائوں انجم نثار، عثمان ذوالفقار نے ایس ایم منیر سے اعلانیہ معافی نہ مانگی تو معیاد کے بعد ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کاروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی