وزیر اعظم تاجروں کی بے دخلیوں کے خاتمے کے لیے قانون کرایہ داری نافذ کروائیں ، کاشف چوہدری

پیر 25 ستمبر 2017 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) آل پاکستان تاجر اتحاد (کاشف گروپ)کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ منصفانہ قانون کرایہ داری کا نفاذ وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے تاجر منصفانہ قانون کرایہ داری کے نفاذ سے محروم ہیں۔ پرویز مشرف کے نافذ کردہ ظالمانہ قانون کی وجہ سے مالکان جائیداد جب چاہے کرایہ دار تاجروں کو ذاتی ضرورت اور دیگر بہانوں سے دکانوں سے بے دخل کر دیتے ہیں۔

تاجر اس قانون کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار اور معاشی سرگرمیاں زوال پذیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین میںتاجر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے فرزند عبداللہ شاہد عباسی، ضیاء احمد ، ملک صفت ،چوہدری جاوید اختر ، ثناء اللہ عباسی ، ایاز عباسی ، ڈاکٹر سعید احمد ،عبدالرشید عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس موجود مسودہ قانون کو اسمبلی سے فی الفور منظور کروا کر اسلام آباد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔ اس موقع پر عبداللہ شاہد عباسی اور سردار کاشف خان نے اس بات کا یقین دلایا کہ تاجروں کے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے وزیر اعظم سے بات کر کے جلد قانون سازی کروائیں گے۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے جلد تاجروں کے نمائندہ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کروائی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل