عالمی تجارت میں پاکستان کے حصے کو بڑھانے کیلئے متحرک اور فعال ریسرچ سیل ناگزیر ہے،میاں محمد ادریس

پیر 25 ستمبر 2017 20:43

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں پاکستان اور بالخصوص فیصل آباد کے حصے کو بڑھانے کیلئے ایک مکمل متحرک اور فعال ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل ناگزیر ہے اور اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ عہدیداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وہ پیر کے روز یہاں ایف سی سی آئی کی تیسری منزل پر قائم ہونے والے نئے آر اینڈ ڈی سیکشن کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمدسعید شیخ ، سینئر نائب صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں ، نائب صدر انجینئر احمد حسن ، سابق صدر شیخ محمد خالد حبیب اور سیکرٹری جنرل عابد مسعود کے علاوہ ڈائریکٹرآراینڈ ڈی ایم ڈی طاہر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں محمد ادریس نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں ہی آر اینڈ ڈی سیل کی اہمیت کو تسلیم کر لیا تھا اور اس سلسلہ میں فوری طور پر سیل بھی قائم کر دیا گیا،اس سیل کی وجہ سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو نہ صرف قومی سطح پر تسلیم کیا جائیگا بلکہ حکومتی ادارے بھی اس کی رائے کو پالیسی سازی میںزیادہ اہمیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں صنعت و تجارت کے شعبے نے انتہائی تیزی سے ترقی کی ہے جس کی وجہ سے عالمی سیاسی رجحانات ، معیشت، ٹیکنالوجی ، نئی ایجادات اور سماجی اقتدار نے صنعت و تجارت کی جدید سائنسی خطوط پر ترقی کیلئے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں دنیا میں صرف ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جس تیزی سے ترقی ہوئی ہے اس نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ کو دنیا کے ہر کونے میں ہونے والی متعلقہ ایجادات ، تبدیلیوں اور رجحانات کا مکمل ادراک ہونا چاہیئے تا کہ وہ موجودہ صنعتوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نئی قائم ہونے والی صنعتوں کیلئے بھی ایک واضح روڈ میپ کا تعین کر سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں،  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے  پاکستان ..

سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس   619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف