انڈسٹریل ٹریننگ پروگرام 2018کے بارے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آگاہی سیمینار

نوجوانوں کو کارآمد بنانے کیلئے جدید دور کی پیشہ وارانہ تربیت و ہنر فراہم کرنا ضروری ہے۔ شیخ عامر وحید

پیر 20 نومبر 2017 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے انڈسٹریل ٹریننگ پروگرام 2018کے بارے میں ایک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ پروگرام کو حکومت پنجاب اور برطانیہ کا ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈنگ فراہم کر رہے ہیںاور اس کا مقصد صنعتی و پیداواری اداروں کو ہنر مند و تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دیتے ہوئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکی ایسوسی ایٹ پروگرام ڈویلپمنٹ محترمہ سحر ندیم نے کہا کہ فارمل ٹریننگ فراہم کرنے اداروں کی بجائے ان کا ادارہ براہ راست صنعتی و پیداواری اداروں کو یہ موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ مارکیٹ سے خام افرادی قوت اٹھائیں اور ان کو اپنی ضرورت کے مطابق تربیت فراہم کر کے اپنے ہی ادارے میں روزگار فراہم کریں جبکہ ان کا ادارہ ایسی ٹریننگ کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد غریب اور کم پڑھے لکھے افرادکو تربیت یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے تا کہ وہ باعزت روزی کمانے کے قابل ہوں اور صنعتی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔پنجاب و اسلام آباد میں واقع صنعتی و دیگر کاروباری ادارے یا صنعتوں کے بااختیار سروس سنٹرز باقاعدہ بڈنگ کے ذریعے اس پروگرام حصہ لے سکتے ہیں جبکہ بڈنگ کے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 25نومبر 2017ہے۔

بڈ نگ جیتنے والے صنعتی و کاروباری ادارے خود تربیت حاصل کرنے والے افراد کا انتخاب کریں گے، ان کو مطلوبہ شعبے میں ٹریننگ فراہم کریں گے ا ور پھر ایسے تربیت یافتہ افراد میں سے پچاس فیصد کو اپنے ہی ادارے میں ملازمت فراہم کریں گے جبکہ ٹریننگ کے تمام اخراجات پی ایس ڈی ایف اٹھائے گا۔ اس طرح یہ پروگرام نہ صرف بے روزگاری میں کمی کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ صنعتی و کاروباری اداروں کی افرادی قوت کی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ صنعتی و کاروباری اداروں کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کر کے اپنی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اور ہنر مند افراد تیار کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی، سروسز اور دیگر کاروباری شعبوں میں نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں اور نئی نئی ٹیکنالوجیز مارکیٹ میں آ رہی ہیں لہذا ہنر مندی و پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے والے ادارے جدید دور کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق تربیتی نصاب تشکیل دے کر نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے پر توجہ دیں تا کہ نوجوان صنعتی و کاروباری اداروں کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ سی پیک منصوبے کیلئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے جبکہ صنعتی شعبے کیلئے بھی جدید ہنر مندی اور تربیت سے لیس افرادی قوت کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تربیت فراہم کرنے والے ادارے موجودہ تناظر میں اپنے تربیتی پروگرام ترتیب دیں تا کہ ہنر مند اور تربیت یافتہ افراد تیار ہونے سے ہمار ا ملک تیز رفتار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید