بزنس کمیونٹی کے روزبروز حالت خراب ہورہے ہیں،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

مسلم لیگ ن کی حکومت پر منفی اثرات مرتب ہونگے،حکومت تاجروں اور صنعتکاروں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ،حاجی محمد اصغر

پیر 20 نومبر 2017 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے روزبروز حالت خراب ہورہے ہیں اور جس کے مسلم لیگ ن کی حکومت پر منفی اثرات مرتب ہونگے،حکومت تاجروں اور صنعتکاروں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ،ساڑھے چارسالوں میں بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ ہی ہواہے، ملک بھر میں ایک تاثر تھا کہ بزنس کمیونٹی ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیتی ہے اگر حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر آسانی نہ کی تو صنعتکار اور تاجر مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ بنکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ، حکومت براہ راست ٹیکس عائد کرے بالواسطہ ٹیکس کی آڑ میں کرپشن کے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی نا اہلی اور دوہرے معیار کی وجہ سے، ٹیکس کے ریٹرن فائلرز میں کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیکس سسٹم کا پیچیدہ اور کرپٹ نظام ہے۔حکومت کمرشل صارف کو ٹیکس ریٹرن داخل کرنے پر قائل کرے اور فوری طور پر بنکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ بجلی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوںمیںبارباراضافہ سے ملکی تجارتی خسارہ کم نہیں ہوگا اسکے لئے حکومت کو اپنے اور اپنے وزیروں مشیروں کے غیر ضروری اخراجات کم کرنے ہونگے،۔

انہوںنے بجلی وپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںاور ر ٹیکسوںمیںبارباراضافہ پر و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی وہ بزنس کمیونٹی اور عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں ا ور اس اضافہ کو واپس لیںورنہ دیگر اشیاء پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے، 11-17/--123

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل