تمام تر پیشگوئیوں کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت کے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری

سائبر ورچوئل کرنسی اب 8 ہزار ڈالرز کی حد بھی عبور کرگئی ، رواں ماہ کے آغاز میں ہی پہلی بار 7 ہزار ڈالرز کی حد کو چھوا تھا پاکستان میں ایک بٹ کوائن سے 18 تولے سے زیادہ سونا خریدا جاسکتا ہے ، اضافہ واقعی حیران کن ہے جبکہ تمام بٹ کوائنز کی مجموعی مالیت اس وقت 137 ارب ڈالرز کے قریب ہے

پیر 20 نومبر 2017 22:17

تمام تر پیشگوئیوں کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت کے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) تمام تر پیشگوئیوں کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت کے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری یہ سائبر ورچوئل کرنسی اب 8 ہزار ڈالرز کی حد بھی عبور کرگئی ہے جبکہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی پہلی بار 7 ہزار ڈالرز کی حد کو چھوا تھا۔گزشتہ دنوں ہی پہلی بار چھ ہزار ڈالرز کی سطح کو چھوا تھا۔بٹ کوائن نے اگست میں پہلی بار چار ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا، اکتوبر میں پہلے پانچ اور پھر چھ ہزار ڈالرز کو عبور کیا اور اب اسے ڈیجیٹل کرنسی کی جگہ لوگ ڈیجیٹل گولڈ کی شکل میں دیکھنے لگے ہے جو ان کے خیال میں ذخیرہ کرنا مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کرنسی کے ایک یونٹ یا ایک سکے کی قیمت اس وقت 8200 ڈالرز (8 لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

یعنی آپ ایک بٹ کوائن سے 18 تولے سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں۔اور یہ اضافہ واقعی حیران کن ہے جبکہ تمام بٹ کوائنز کی مجموعی مالیت اس وقت 137 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔اس کی قیمت میں اس وقت اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جب اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ترک کردیا گیا جبکہ پہلی بار یہ آثار نظر آئے کہ بڑے ادارے بھی اب اس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

رواں سال کے دوران بٹ کوائن کی قدر ڈالر کے مقابلے میں سیکڑوں فیصد بڑھ چکی ہے جس کی وجہ اہم کمپنیوں کی جانب سے اسے اپنانا ہے اور اس کے حوالے سے لوگوں میں زیادہ شعور پیدا ہونا ہے۔خیال رہے کہ 2017 کے آغاز میں ایک بٹ کوائن کو صرف 966 ڈالرز میں خریدا جاسکتا تھا۔بٹ کوائن اور دیگر ایسی ہی ورچوئل کرنسیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ان خدشات کے باوجود تھم نہیں سکا کہ یہ قیمتیں اچانک زمین پر بھی گرسکتی ہیں۔تاہم ماہرین اس میں سرمایہ کاری کو خطرہ قرار دیتے ہیں کیونکہ جس طرح قیمتیں اوپر گئی ہیں، اسی طرح وہ اچانک نیچے بھی گر سکتی ہیں۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل