بزنس چمکانے کیلئے جمعے کا نام خراب کرنے کی غیر اخلاقی حرکت پر بھی علما احتجاج کریں ، چوہدری عبدالغفور

بدھ 22 نومبر 2017 18:14

بزنس چمکانے کیلئے جمعے کا نام خراب کرنے کی غیر اخلاقی حرکت پر بھی علما احتجاج کریں ، چوہدری عبدالغفور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے بلیک فرائیڈے منانے پر شدید تنقید کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف اپنے کاروبار کو چمکانے کیلئے مغربی تقلید میں جمعے جیسے بابرکت دن کو بلیک فرائیڈے منسوب کرنا ایک مذموم حرکت ہے۔ جمعے کا دن اللہ تعالی کی طر ف سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے، یہ نہائیت مقدس، بابرکت اور پُر فضیلت دن ہے۔

اسی دن حضرت آدم کی پیدائش ہوئی اور جمعے کے دن ہی دنیا کا خاتمہ ہوگا۔ بلیک فرائیڈے منانا قظعاًبے معنی ہے۔ کاروباری حضرات اپنے کاروبار کی وسعت اور پبلسٹی یا سیل وغیرہ کیلئے دوسرے طریقے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسلام غیر مذاہب کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علما و مشائخ سے درخواست کی کہ وہ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ جمعے کے دن کو غلط ناموں سے منسوب کرنے اور اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے خلاف بھی احتجاج کریں۔

چوہدری عبدالغفور نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ بغیر سوچے سمجھے اور کسی معاملے پر ریسرچ کیے بغیر اندھی تقلید شروع کر دیتے ہیں۔ویلنٹائن اور بلیک فرائیڈے جیسے نام نہاد تہواروں کا اسلام میں کوئی تصور نہیں۔ ہمارے دینی تہواروںکی خوبصورتی ہے کہ یہ اللہ کی عبادت سے شروع ہوتے ہیں۔ نماز ِ جمعہ مسلمین کیلئے عید کی نماز کی طرح ہے اور ہم پر اس کا احترام واجب ہے۔ بلیک فرائیڈے کا نام بھی لینا اس بابرکت دن کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی