پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس 40500کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا

سرمایہ کاری مالیت میں41ارب95کروڑروپے سی زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت54.21فیصدزائد جبکہ49.72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

بدھ 22 نومبر 2017 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتی کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 40500کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب95کروڑروپے سی زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت54.21فیصدزائد جبکہ49.72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

چین اور پاکستان اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے حوالے طویل المدتی منصوبہ بندی میں پیش رفت کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے، مقامی بروکریج ہائوز اور دیگرانسٹی ٹیوشنزبدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے ۔توانائی ، ٹیلی کام سمیت دیگرسیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 40700کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمارگروں میں اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 40465کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 43.05پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88پوائنٹس پر بنداہوا۔مجموعی طورپر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی180کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،166کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص بھائو میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں41ارب95کروڑ15لاکھ66ہزار496روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب41ارب15کروڑ74لاکھ62ہزار804روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 15کروڑ69لاکھ86ہزار440شیئرزکاکاروبار ہواجومنگل کے مقابلے میں 5کروڑ51لاکھ86ہزار780شیئرززائد ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی6900.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت75.93روپے اضافے سی1594.62روپے پر بندہوئی۔

نمایاں کمی سائیفرفائبرکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت41.75روپے کمی سی793.25روپے اورہنڈااٹلس کے حصص کی قیمت22.63روپے کمی سی559.54روپے پر بندہوئی۔بدھ کو کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں7کروڑ71لاکھ59ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت49پیسے اضافے سی5.88روپے جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں83لاکھ15ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت17 پیسی اضافے سی3.04روپے پر بندہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس54.90پوائنٹس کمی سی20491.05پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس22.46پوائنٹس اضافے سی69874.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس146.34پوائنٹس اضافے سی29297.93پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں