سرحد چیمبر اور افغان قونصل جنرل کے درمیان پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تجارت ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میںحائل رکاوٹوں کودونوں جانب کی حکومتوں کی سطح پراٹھانے ،ْمشکلات کی نشاندہی کرنے ،حل کیلئے مشترکہ طور پرکوششیں کرنے پر اتفاق

بدھ 22 نومبر 2017 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری اور پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل معین مارسیال کے درمیان پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میںحائل رکاوٹوں کودونوں جانب کی حکومتوں کی سطح پراٹھانے ،ْمشکلات کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل کیلئے مشترکہ طور پرکوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری نے افغان حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی تاجروں اور ایکسپورٹرز کی مشکلات کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

اس مقصد کے لئے سرحد چیمبر افغان قونصلیٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے گذشتہ روز پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل معین مارسیال (Moeen Marsyal) سے افغان قونصلیٹ پشاور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے افغان قونصل جنرل کو بتایا کہ دونوں جانب کی حکومتوں کے مابین بعض مسائل کی وجہ سے باہمی تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد چیمبر نے حکومت پاکستان کی جانب سے 731 آئٹمز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں وزارت تجارت اور ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کی بزنس کمیونٹی متاثر ہو رہی ہے اور اس حوالے سے بھی انہوں نے حکومت پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔

زاہداللہ شنواری نے افغان قونصل جنرل سے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت دونوں برادر اسلامی ممالک کے مفاد میں ہے اور تیزی سے کم ہوتا ہوا تجارتی حجم دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور معیشت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر اپنے طور پر حکومت پاکستان کے سامنے مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کر رہا ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے اپنی سفارشات بھی حکومت کے سامنے پیش کر رہا ہے ۔

لہٰذا افغان قونصلیٹ بھی مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے افغان حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔زاہداللہ شنواری نے انہیں بتایا کہ سرحد چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد بہت جلدافغان سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا جس میں انہیں دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

افغان قونصل جنرل معین مارسیال نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی سفارشات اور تحفظات سے اتفاق کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ باہمی تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے خدشات افغان حکومت تک پہنچائیں گے اور ان کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغان ایکسپورٹرز کو درپیش بعض مسائل کا ذکربھی کیا اور سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری سے درخواست کی کہ وہ ان کے حل کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی