زونگ4G کی مفت واٹس ایپ آفر سے صارفین کیلئے لامحدود رابطہ

4G کی بہترین سروسز کی بدولت دنیا بھر سے رابطے میںرہتے ہیں، ماہم درد، ڈائریکٹر سٹریٹجی زونگ4G

بدھ 22 نومبر 2017 18:40

زونگ4G کی مفت واٹس ایپ آفر سے صارفین کیلئے لامحدود رابطہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) زونگ4G کی جانب سے گزشتہ ہفتے متعارف کرائی جانے والی مفت واٹس ایپ آفر کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور ملک بھر سے زونگ4G کے صارفین واٹس ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں رہتے ہوئے مفت میسج، آڈیوا وروڈیو کالنگ اور وڈیو شیئرنگ و ڈائون لوڈنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زونگ4G کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین پہلے سے ہی مفت فیس بک سے استفادہ کر رہے ہیںاور اب مفت واٹس ایپ سے ان کو فراہم کردہ سہولیات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اس پذیرائی پر زونگ4G کے ڈائریکٹر سٹریٹجی مسٹر ماہم درد کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین حدود سے آزاد ہوتے ہوئے 4G کی بہترین سروسز کی بدولت دنیا بھر سے رابطے میں رہیں۔

(جاری ہے)

ہم کسی مخصوص طبقے کی بجائے تمام پاکستانیوں کیلئے بہترین سروسز فراہم کرنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہمارا4G نیٹ ورک سب سے تیز ترین نیٹ ورک ہے جبکہ ہماری ڈیٹا کوالٹی سب سے بہتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے صارفین 4G کی بہترین سروسز سے استفادہ کر رہے ہیں۔سب سے وسیع نیٹ ورک ہونے کے ناطے ہم سمجھتے ہیں کہ زونگ 4G ہی وہ واحد نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کو 4G کی حقیقی سروسز فراہم کر سکتا ہے۔

زونگ4G کی جانب سے پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سرمایہ کاری اس امر کا اظہار ہے کہ وہ اپنے صارفین سے مضبوط تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔خاص کر ایسے حالات میں جن میں دیگر کمپنیاں سرمایہ کاری میں کمی کر رہی ہیں۔زونگ کا کاروباری طریقہ چائنہ موبائل پاکستان کی طرح بالکل منفرد ہے۔مضبوط مالی پوزیشن کے تحت کمپنی پر عزم ہے کہ نیٹ ورک آپریشنز کی مد میں اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مارچ2017 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اختتام تک ملک بھر میں موجود اپنی 10,000 سے زائدسیل سائٹس کو 4G پر منتقل کر دیا جائے گا جس سے صارفین جہاں کہیں بھی ہوں 4G کی تیز ترین سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔اس وقت زونگ4G ملک بھر میں 4G کی مارکیٹ کے 75 فیصد شیئر کا حامل ہے۔زونگ4G کا اپنے صارفین کو سوشل میڈیا کے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سروسز فراہم کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنا چاہتی ہے۔

مسٹر ماہم درد کا مزید کہنا تھا کہ اپنے صارفین کو حدود سے آزاد کرتے ہوئے ہم ان کے تجربہ کو بہترین بنانا چاہتے ہیں۔ہماری ٹیم اپنے صارفین کو 4G کی جدید ترین سروسز کی تیاری و فراہمی کیلئے دن رات کوشاں رہتی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ مفت واٹس ایپ کی بدولت زونگ4G کے صارفین کیلئے رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ابھی ابتدا ہے، آنے والے دنوں میں زونگ 4G یو ٹیوب، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر دیگر بڑے اداروں سے اشتراک کرے گا جس سے پاکستانی صارفین کو 4G کی مزید بہتر سروسز میسر ہوں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ