ادویات میں افراط زر کی شرح میں 15،تعلیم کے شعبے میں 11.46 فیصداضافہ

بدھ 22 نومبر 2017 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ماہ ادویات کی قیمتوں کی شرح میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جواکتوبر 2016 میں 7.8 فیصد تھی۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق طبی ٹیسٹ کے افراط زر میں 6.23 فیصد جبکہ کلینک کی فیس میں 5.75 فیصد سالانہ اضافہ دیکھا گیا۔خیال رہے کہ ادویات کی مقامی پیداوار کے علاوہ پاکستان میں فارماسیوٹیکل مصنوعات بڑی مقدار میں بیرونی ممالک سے در آمد بھی کی جاتی ہیں۔

در آمد کی گئی مصنوعات کی قیمتوں میں روپے کی قدر میں تبدیلی کی وجہ سے فرق پیدا ہوتا ہے لیکن روپیہ اور ڈالر کی قدر میں گزشتہ سال سے اب تک کوئی واضح فرق نہیں دیکھا جاسکا۔اقوام متحدہ کے کومٹریڈ ڈیٹابیس برائے بین الاقوامی تجارت کے مطابق پاکستان میں 2016 میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی درآمدات 71 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہی جبکہ 2016-17ء کی برآمدات 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بلڈ ٹیسٹ، یورین ٹیسٹ اور ایکسرے کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں تعلیم کے شعبے میں افراط زر کی شرح میں 11.46 فیصد، گاڑیوں کے تیل میں 9.69 فیصد اور گھر کے کرائے میں 6.49 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔یاد رہے کہ اکتوبر 2016 میں گاڑیوں کے تیل کی قیمت میں 7.5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔تاہم کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ سال کے 4.2 فیصد کے مقابلے میں اس سال 3.8 فیصد کمی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ایندھن، رہائش اور تعلیم کی قیمتوں میں بڑھنا بتایا گیا ہے اور اس کا اثر عام پاکستانی کی آمدنی پر پڑا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی