ایل این جی پراجیکٹ حکومت کی قوت فیصلہ اور مستقبل بینی کا شاہکار ہے،جسے دنیا بھر میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتاہے،میاں زاہد حسین

ریلوے کو ایل این جی پر چلانے سے چالیس فیصد تک بچت ممکن ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 22 نومبر 2017 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایل این جی پراجیکٹ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قوت فیصلہ اور مستقبل بینی کا شاہکار ہے۔ ملک کے توانائی کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی اور انرجی مکس کو متوازن بنانے کا سہرا انکے سر ہے۔

یہ اہم ترین ملکی منصوبہ ہے جسے دنیا بھر میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتاہے مگر ملک میںموجود بعض عناصر اس پر اعتراض کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم نہ صرف ایران اور ترکمانستان سے گیس کی درآمد میں حائل مشکلات کا ادراک کیا بلکہ خاموش رہنے کے بجائے جرا ت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو بھی حقیقت سے آگاہ کیا اور ایل این جی کو متبادل ایندھن کے طور پر پیش کرنے کے ساتھ اسے ملک میں متعارف کروانے کیلئے دن رات محنت کی۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ 2005 ء میں پہلی ایل این جی پالیسی کا اعلان کیا گیا جو صرف کاغذات میں موجود تھی۔اسی پالیسی پر 2011 ء میں نظر الثانی بھی کی گئی تاہم یہ سرمایہ کاروں میں مقبول نہیں ہو سکی نہ اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت ہوئی۔ تاہم 2013ء میں ن۔لیگ کی حکومت نے اس سمت میں زبردست پیش رفت کی۔موجودہ حکومت نے نہ صرف قطر سے جلد از جلد گیس کی خریداری کے معاملات طے کئے بلکہ تقریباً ایک سال کے عرصہ میںتمام تر پروپیگنڈے اور مشکلات کے باوجود پہلے ایل این جی ٹرمینل کو چلا دیا جس سے توانائی اور صنعت کے شعبہ میں نئی جان پڑ گئی۔

پاکستان فرٹیلائیزر برآمد کرنے والا ملک بن گیاجبکہ ملک کے 75 فیصد سی این جی اسٹیشن جس میں لوگوں نے کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی تھی طویل بندش کے بعد چل پڑے۔اگر ریلوے کو بھی ایل این جی پر منتقل کیا جائے تو اس سے ایندھن کی مد میں چالیس فیصد تک بچت ہو سکتی ہے جبکہ فرنس آئل سے چلنے والے پرانے بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے سے سالانہ دو ارب ڈالر تک کی بچت ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار