گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے ہدایات جاری

بدھ 22 نومبر 2017 19:36

ملتان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) مکئی اور کپاس کے بعد گندم کی کاشت کے لیے خشک طریقہ کے مطابق کاشتکار مکئی کے ٹانڈے اور کپاس کی چھڑیاں کاٹنے کے بعد اور کماد کی برداشت کے بعد دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور ایک مرتبہ روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو ہل کا استعمال کریں۔ بوائی بذریعہ ڈرل کرنے کے بعد فوری طور پر کھیت کو پانی لگا دیں۔

خیال رہے کہ ڈرل کردہ بیج کی گہرائی ایک انچ سے زیادہ نہ ہو۔ اس طریقہ کاشت سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور اگائو بھی جلدی ہوتا ہے کیونکہ بیج کو مطلوبہ پانی وافر مقدار میں میسر آتا ہے جبکہ گپ چھٹ طریقہ کے مطابق کاشتکار کپاس کی چھڑیاں اور مکئی کے ٹانڈے کاٹنے کے بعد دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں۔ بعدا زاں کھیت کو پانی دیں اور پھر 4تا 6گھنٹے بھگوئے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں۔

(جاری ہے)

یہ طریقہ کاشت کلر اٹھی زمینوں کے لیے بہت موزوں ہے کیونکہ پانی کھڑاہونے کی وجہ سے نمکیا ت کے مضر اثرات کم اثر انداز ہوتے ہیں۔ دھان کی فصل کی برداشت کے فوراًً بعد ایک مرتبہ روٹا ویٹر یا دو دفعہ ڈسک ہیرو چلائیں۔ اس کے بعد ہل بمعہ سہاگہ دیںاور بذریعہ ڈرل گندم کاشت کریں۔ جہاں زیرو ٹیلیج ڈرل یا ہیپی سیڈر میسر ہو وہاں دھان کی برداشت کے بعد وتر میں گندم کی فصل اس ڈرل سے کاشت کریں۔ اس سے نہ صرف زمین کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات کی بچت ہو گی بلکہ گندم کی بروقت کاشت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا