پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند

بدھ 22 نومبر 2017 19:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 95 کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 496 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 کروڑ 75 لاکھ 65 ہزار 456 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 51 لاکھ 86 ہزار 780 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 54.90 پوائنٹس کی کمی سے 20491.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.34 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 22.46 پوائنٹس کی تیزی رہی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 95.17 پوائنٹس کی کمی سے 14740.87 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 86.21 پوائنٹس کی تیزی سے 19608.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 95.01 پوائنٹس کے اضافے سے 20482.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 166 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 100 روپے کے اضافے سے 6900 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 75.93 روپے کی تیزی سے 1594.62 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شپہائر فائیبر ایکس ڈی اور ہنڈا اٹلس کارز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شپہائر فائیبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 41.75 روپے کی مندی سے 793.25 روپے اور ہنڈا اٹلس کارز کے حصص کی قیمت بھی 22.63 روپے کی کمی سے 559.54 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈٖ کے حصص میں ہوا جو 7 کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 5.39 روپے سے شروع ہو کر 5.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کے 83 لاکھ 15 ہزار 500 حصص کے سودے 2.87 روپے سے شروع ہو کر 3.04 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 69 لاکھ 86 ہزار 440 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ 52 ہزار 283 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 99 ارب 20 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 308 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 41 ارب 15 کروڑ 74 لاکھ 62 ہزار 804 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 40 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 9 کروڑ 67 لاکھ 3 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ