تحریک انصاف کی نابالغ قیادت نے پسماندہ صوبے کے پانچ ارب روپے محض تجربہ کی نذرکردئیے، اس بورڈکوتحلیل کرناصوبائی حکومت کی کرپشن چھپانے کے مترادف ہے،سینیٹرحاجی غلام علی

بدھ 22 نومبر 2017 20:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدارتی امیدواروسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی نابالغ قیادت نے پسماندہ صوبے کے پانچ ارب روپے محض تجربہ کی نذرکردئیے،ناکام حکومت صوبے میں نئے اکنامک زون کے قیام کیلئے پانچ ارب روپے اڑاکر بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہ دے سکی،غریب عوام کے خون پسنے کی کمائی کے پانچ ارب روپے تنخواہوںاورمراعات کی مدمیں لٹادئیے گئے،صوبے میں صنعتکاری کے فروغ کیلئے قائم ادارے خیبرپختونخوااکنامک زونزڈیویلپمنٹ و مینجمنٹ کمپنی(کیپ اکنامک)کا بورڈ تحلیل کرکے تحریک انصاف کی حکومت نے ناصرف اپنی نااہلی ثابت کردی ہے بلکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے اس بورڈکوتحلیل کرناصوبائی حکومت کی کرپشن چھپانے کے مترادف ہے،صوبائی حکومت کایہ اقدام قومی خزانے پرڈکیتی ہے،انہوںنے کہاکہ ہونایہ چاہیے تھاکہ صنعتی ترقی کیلئے قائم بورڈمیں صوبے کے تمام چیمبرزکونمائندگی دی جاتی،لیکن صوبائی حکومت نے بورڈکی کارکردگی کودیکھے بغیردو سال میں اس پرپسماندہ صوبے کے غریب عوام کے پانچ ارب روپے اڑادئیے،حیران کن بات یہ ہے کہ جب نئے چیف سیکرٹری نے اس بورڈکے چیئرمین سے بازپرس کرنیکی کوشش کی توموصوف چھٹی لیکرچلے گئے،وزیراعلیٰ نے جب دیکھاکہ بیوروکریسی اس بدعنوانی کا حساب کتاب لینے کیلئے تیار ہوگئی ہے توانہوںنے اس بورڈکوتحلیل کردیاتاکہ اس معاملہ کوہی ختم کردیاجائے،انہوںنے کہاکہ کیپ اکنامک کے بعض عہدیداروںنے بورڈکانام استعمال کرکے خیبرپختونخواکی بجائے پنجاب میں صنعت کوفروغ دیا،حاجی غلام علی نے مطالبہ کیاکہ کیپ اکنامک بورڈمیں بدعنوانی اورکرپشن کے مرتکب افرادکیخلاف نیب اوراحتساب کمیشن کے ذریعہ کارروائی کی جائے،تاکہ آئندہ کوئی صوبے کی معیشت اورصنعت کونقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے، عمران خان اوران کے حواری سیاست کی الف ب سے بے خبرہیںان سے اسی قسم کی وارداتوںکی توقع کی جاسکتی ہے،پی ٹی آئی کے اقتدارکے خاتمہ کے بعدعوام کوپتہ چلے گاکہ پانچ سالوںمیں تحریک انصاف نے نیاصوبہ بنانے کی بجائے خیبرپختونخواکودیوالیہ اوراداروںکوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے،حاجی غلام علی نے کہاکہ جے یوآئی اقتدارمیں آکر پی ٹی آئی کی تمام کرپشن کوبے نقاب کریگی اور جس طرح غریب عوام کاپیسہ لوٹاگیااس کی پائی پائی کاحساب لے گی،ان کی لوٹ مارکوعوام کے سامنے لائیگی،انہوںنے نوجوانوںسے اپیل کی کہ صوبے کے عوام اورخصوصاً تعلیم یافتہ نوجوانوںکیساتھ ہونیوالی زیادتیوںکے احتساب کیلئے 2018کے الیکشن میں جے یوآئی کاساتھ دیںتاکہ صوبے سے بے روزگاری،غربت،عریانی،فحاشی اورمسائل کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب