ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کرنے کی پالیسی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں کلو ملاوٹی مال تلف کر دیا

ملاوٹی مال میں مرچ، مصالحے، جعلی خشک دودھ، پائوڈر ،پتی، چاکلیٹ ، سلانٹی، ٹافیاں، شہد، سوڈا ، کولا و انرجی ڈرنکس ، گھی شامل ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ملاوٹ کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیر خوراک بلال یسین

بدھ 22 نومبر 2017 20:31

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ملاوٹی مال تلف، ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے وزیر خوراک بلال یسین کی سربراہی میں ہزاروں کلو ملاوٹی مال تلف کر دیا۔ ملاوٹی مال پنجاب فوڈ اتھارٹی وئیر ہائوس سے لا کر لکھو ڈیر ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملاوٹی مال میں مرچ، مصالحے، جعلی خشک دودھ، پائوڈر ،پتی شامل ۔ جعلی چاکلیٹ ، سلانٹی، ٹافیاں، شہد، سوڈا ، کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور جعلی گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کو تلف کیا گیا۔ پی ایف اے ڈسکارڈ ایکٹ 2017کے تحت گٹکا اور دیگر لیکوئڈ ملاوٹی اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جس مال کا لیبارٹری تجزیہ لازم ہو اس کونتائج آنے تک وئیر ہائوس میں رکھا جاتا ہے۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر تمام مال کو ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے تلف کر دیا جاتا ہے۔اس موقع پر وزیر خوراک بلال یسین کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تمام متعلقہ ادارے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ ملاوٹی مال تلف کرنے سے نہ صرف عوام کو مھفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ملاوٹ مافیا کی کمر ٹوڑنے میں مدد ملتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس