ای ایس سی پی نے اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ہونے کی شکایات تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

بدھ 22 نومبر 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق شکایات موصول ہونے پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی تحقیقاتی ٹیم معلومات لیک ہونے کے ذمہ دار افراد یا گروہ کی نشاندہی کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم صوررتحال کی بہتری کے لئے اپنی سفارشارت بھی مرتب کرے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک ایکسچینج ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی متعلقہ قوانین کے تحت مجرمانہ فعل اورسرمایہ کاروں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس حوالے سے کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu