وزارت ٹیکسٹائل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ سی58کروڑ 90لاکھ روپے کے واجبات وصول نہیں کیے،پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عملدرآمد اور نگرانی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام کا انکشاف

یہ وصولی ہم نہیں کر سکتے، ہم تو خود داد رسی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں، دس سال ہو گئے یہ پیسے نہیں دیئے گئے،کمیٹی وزارت خارجہ اور خزانہ کو ہدایت دے کہ وہ یہ رقم ہمیں ادا کرے،سیکرٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال کمیٹی نے معاملے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کو طلب کرلیا 18سال سے اب تک 43کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوکل ایکسپورٹر سے وصول نہیں کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی غفلت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا،آڈٹ حکام کا انکشاف �ل ہو گئے ہیں اب اس پر ’’مٹی پائو‘‘،وکیلوں کو کم پیسے دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ترجیح یہ کیس نہیں ہوتے، ان کو جن میں زیادہ پیسے ملتے ہیں وہ وہی کیس لڑتے ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری

بدھ 22 نومبر 2017 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عملدرآمد اور نگرانی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت ٹیکسٹائل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ سی58کروڑ 90لاکھ روپے کے واجبات وصول نہیں کئے گئے، سیکرٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال نے کہا کہ یہ وصولی ہم نہیں کر سکتے، ہم تو خود داد رسی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں، دس سال ہو گئے یہ پیسے نہیں دیئے گئے،کمیٹی وزارت خارجہ اور خزانہ کو ہدایت دے کہ وہ یہ رقم ہمیں ادا کرے، کمیٹی نے اس معاملے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 18سال سے اب تک 43کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوکل ایکسپورٹر سے وصول نہیں کی گئی، جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 18سال ہو گئے ہیں اب اس پر ’’مٹی پائو‘‘،وکیلوں کو کم پیسے دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ترجیح یہ کیس نہیں ہوتے، ان کو جن میں زیادہ پیسے ملتے ہیں وہ وہی کیس لڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی غفلت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، جس پر سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ اس ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا ہے، اس میں ٹریڈنگ کارپوریشن کی غفلت ہے۔

کمیٹی نے ایک ماہ میں ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عملدرآمد اور نگران کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی رانا افضال حسین کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت ٹیکسٹائل کے مالی سال 1999,2000اور 2005-06کے آڈٹ اعتراضات کا جچائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی اراضی یونیورسٹی کے نام نہیں کی گئی، اراضی کی مالیت 31کروڑ سے زائد ہے۔

سیکرٹری ٹیکسٹائل نے بتایا کہ ہماری بات چیت پنجاب حکومت سے چل رہی ہے، کیونکہ زمین پنجاب حکومت کے نام ہے، اس آڈٹ اعتراض کو موخر کیا جائے اور جلد ہی اس پر رپورٹ پیش کریں گے، آڈٹ حکام نے بتایا کہ آڈٹ نے وزارت کیلئے گیارہ سفارشات مرتب کی تھیں، جس پر وزارت نے کام کیا اور آڈٹ کے اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے اسے نمٹا دیا۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ وزارت ٹیکسٹائل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ58کروڑ 90لاکھ روپے کے واجبات وصول نہیں کئے گئے۔

سیکرٹری ٹیکسٹائل نے کہا کہ یہ وصولی ہم نہیں کر سکتے، ہم تو خود داد رسی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں، دس سال ہو گئے یہ پیسے نہیں دیئے گئے،وزارت خارجہ اور خزانہ کو کمیٹی ہدایت دے کہ وہ یہ رقم ہمیں ادا کرے، کمیٹی نے اس معاملے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کو طلب کرلیا، وزارت تجارت کے آڈٹ اعتراضات کمیٹی رکن ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جن اشیاء کی خریداری کی گئی تھی ان میں سے کتنی خراب تھیں، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 18سال سے اب تک 43کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوکل ایکسپورٹر سے وصول نہیں کی گئی، جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 18سال ہو گئے ہیں اب اس پر ’’مٹی پائو‘‘۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت کی ذمہ داری ہے کہ وصولی کرے، مگر اب یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اس کو محکمانہ اکائونٹس کمیٹی تک ہی رہنے دیاجائے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وکیلوں کو کم پیسے دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ترجیح یہ کیس نہیں ہوتے، ان کو جن میں زیادہ پیسے ملتے ہیں وہ وہی کیس لڑتے ہیں۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی غفلت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، جس پر سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ اس ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا ہے، اس میں ٹریڈنگ کارپوریشن کی غفلت ہے۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی