جیکب آباد کی صورتحال تھر سے بھی بدتر ہوگئی سینکڑوں بچے غذائی کمی کاشکار

غربت اورلاعلمی کی وجہ سے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ، پانچ بچے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ایک سال کے دوران 10109غذائی کمی کے شکار بچوں کی نشاندہی ہوئی،پی پی ایچ آئی رپورٹ

بدھ 22 نومبر 2017 21:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) جیکب آباد کی صورتحال تھر سے بھی بدتر ہوگئی سینکڑوں بچے غذائی کمی کاشکار غربت اورلاعلمی کی وجہ سے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا پانچ بچے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ایک سال کے دوران 10109غذائی کمی کے شکار بچوں کی نشاندہی ہوئی،پی پی ایچ آئی کی رپورٹ ضلع میں ایسے مریضوں کے علاج کے لیے این ایس سی وارڈ تک موجود نہیں صورتحال خطرناک شکل اختیارکررہی ہے ڈاکٹر در محمد تفصیلات کے مطابق غذائی کمی کے شکار مریض بچوں کے حوالے سے جیکب آبادکی صورتحال تھر سے بھی انتہائی بد تر ہے ضلع جیکب آبادمیں سینکڑوں بچے غذائی کمی کاشکار ہیں اوریہ مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس کی اہم وجہ غربت اور لاعلمی ہے معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ماں اپنے نومولود بچے کو بچانہیں پاتی اوریہ معصوم پھول کھلنے سے قبل ہی مرجھاجاتے ہیں ضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے نہ ہی سول اسپتال جیکب آباد اورنہ ہی جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(جمس)میں کوئی الگ وارڈ قائم کیاگیاہے انتہائی غذائی کمی کاشکار بچوں کا علاج بھی عام وارڈ میں کیاجارہاہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے جس کے باعث غذائی کمی کے شکار بچوں کو دیگر امراض بھی لگ جاتے ہیں جبکہ غذائی کمی کی وجہ سے پانچ بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یہ تو صرف رکارڈ کی بات ہے جبکہ نجی میڈیکل سینٹرز پر آنے والے مریضوں اور فوت ہونے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ٹھل کے قصبہ صدورآباد میںمزدور ممتاز علی کی ڈہائی سالہ بیٹی مریم جو انتہائی غذائی کمی کا شکار ہوئی اس کی جسمانی حالت صومالیہ کے بچوں میں انتہائی غذائی کمی کے شکار بچوں جیسی ہو گئی تھی جمس کے ڈاکٹر درمحمد سومرونے بتایاکہ گذشتہ ماہ 75کے قریب غذائی کمی کاشکار مریض جمس میں داخل ہوئے اس ماہ بھی بڑی تعداد میں مریض آئے گزشتہ ماہ پی پی ایچ آئی کے تعاون سے جمس میں ایک وارڈ میں ان مریضوں کاعلاج کیاگیا نیوٹرییشن سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع مین ایسے مریضوں کے علاج کے لیے الگ سے سینٹر قائم کرناہے جو اب تک قائم نہیں کیاگیا جو قابل افسوس ہے ایسے مریضوں کے علاج کے لیے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے جیکب آباد کی حالت تھر سے بھی انتہائی خراب ہے دوسری جانب پی پی ایچ آئی کے نیوٹریشن پر کام کرنے والے جمشید احمد نے بتایاکہ اگست سے اکتوبر تک ضلع میں شروع کی گئی مہم میں 4569غذائی کمی کے شکار بچوں کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 3621بچوں کاعلاج کرکے ان کے والدین کو آگاہی دی گئی جبکہ سال کے دوران فیلڈ میں 10109 بچے غذائی کمی کے رپورٹ ہوئے جمس میں انتہائی غذائی کمی کے شکار بچوںکے علاج کے لیے ڈاکٹر درمحمد کی مدد کی انہیں عملے سمیت آلات بھی دیے انہوںنے کہاکہ لاعلمی کی وجہ سے پیداہونے والے بچے غذائی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں چھ ماہ تک تو پیداہونے والے بچے کو ماں کے دودھ کے سواپانی تک نہیں پلایاجاتا ڈبوں میں تیارخوراک بچوں کو کھلائی جاتی ہے جس پر آج کل پابندی ہے اوریہ بچے کی صحت کے لیے انتہائی نقصاندہ ہے انہوںنے بتایاکہ جیکب آبادمیں سیم کی شرح 4.2فیصد ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ہم جیکب آبادکی 40یونین کونسلزمیں ایسے مریضوں پر کام کررہے ہیں ،انہوںنے بتایاکہ غذائی کمی کے ایسے شکار بچے جن میں کئی پیچیدگی نہیں ان کا وہیں علاج کرتے ہیں اور پیچیدگی سمیت غذائی کمی کے شکار بچوںکو داخل کیاجاتاہے اوران کا4سے 7روزتک علاج ہوتاہے ،انہوںنے بتایاکہ مہم میں انتہائی غذائی کمی کاشکار 1749بچوں کی نشاندہی ہوئی اس سلسلے میں نیوٹریشن سپورٹ پروگرام کے فہیم برڑونے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پانچ بچوں کی اموات غذائی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ خسرہ اوردیگر امراض کی وجہ سے ہوئی ہے پانچ سال سے کم عمرکے غذائی کمی کے شکار 90ہزار بچوں کاعلاج کیا اور35ہزار زچگی کے کیسزمیں مددکی اپنے تمام ہدف حاصل کیے ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقررکردہ حد سے جیکب آباد نے تجاوزنہیں کیاہے اورصورتحال بہتر ہے �

(جاری ہے)

Browse Latest Business News in Urdu

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز