ْکوئٹہ، محمد انعام الحق شنواری اور علی رضاجمالی کو گریڈ 20میں ترقی دی ،ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 22 فروری 2018 22:30

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)محکمہ زراعت توسیعی کے ترجمان کے مطابق حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی کے ایک اعلامیہ کے مطابق محمد انعام الحق شنواری اور علی رضاجمالی کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی ۔

(جاری ہے)

اور اس کے ساتھ ساتھ علی رضاجمالی نے بطور ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی سعود بلوچ و محکمہ زراعت توسیعی کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹر ز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی علی رضاجمالی کو بطور ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی عہدہ سنبھالنے پرمبارک دی۔

ڈائریکٹر جنر ل زراعت توسیعی علی رضا جمالی نے آفیسران سے کہا کہ وہ محکمہ کی ترقی کیلئے بھر پور تعاون اور محنت کریں گے۔ بعد میں دائریکٹر جنرل زراعت توسیعی علی رضا جمالی نے شعبہ انفارمیشن کا بھی دورہ کیااور اس شعبے کی اہمیت کے حوالے سے آئی ٹی کے استعمال پر زور دیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu