صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہر شخص کے میڈیکل ٹیسٹ باقاعدگی سے ہونے چاہیں‘صدر فیصل آباد چیمبر

جمعرات 22 فروری 2018 23:11

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہر شخص کے میڈیکل ٹیسٹ باقاعدگی سے ہونے چاہیں تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص کر کے ان کا فوری علاج کیا جا سکے اور ہسپتالوں پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو بھی کم کیا جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے سنیئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف اور نائب صدر عثمان رئوف کے ہمرا ہ فیصل آباد الٹی میٹ لائنز کلب اور معروف دوا ساز ادارے ایبٹ کے تعاون سے لگائے جانیوالے فری نیوٹریشن کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے بتائی۔

اس دوران انہوں نے اپنے شوگر ، موٹاپے اور پٹھوں کی طاقت جانچنے کیلئے ٹیسٹ بھی کرائے جبکہ نیوٹریشنسٹ نے انہیں ٹیسٹوں کی روشنی میں ڈائٹ پلان بنا کر بھی دیا۔

(جاری ہے)

شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ میاں محمد ادریس کی وجہ سے فیصل آباد میں لائنز کلب انتہائی متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد الٹی میٹ لائنز کلب کی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ عوام کی اجتماعی بھلائی کیلئے کئے جانیوالے کاموں سے روح کو سکون ملتا ہے۔

اس لئے ہر صاحب حیثیت شخص کو اپنی استعداد کے مطابق نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد پر خرچ کی جانے والی رقم کبھی کم نہیں ہوتی اور اللہ تعالیٰ اس میں اضافہ کے ساتھ ثواب بھی عطا فرماتے ہیں۔ انہوں نے الٹی میٹ لائنز کلب کے عہدیداروں کی کوششوں کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں وہ ان سے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے ۔

اس موقع پر کیمپ کے انچارج طاہر سعید نے بتایا کہ اس کیمپ کے دوران باڈی ماس انڈکس ۔بلڈ گلو کوز مانیٹرنگ اورمسل سٹرینتھ ٹیسٹ کرنے کے بعد ماہر غذائیت نے ہر شخص کو انکی روزانہ کی ضروریات کے مطابق ڈائٹ پلان بھی تیار کر کے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کے دوران سوا سو افرادکے ٹیسٹ کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کیمپ معروف دو ا ساز ادارے ایبٹ کے تعاون سے لگایا گیا اور اس دوران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سٹاف کے علاوہ اس کے ممبروں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل