الائیڈ بینک ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، میاں محمد ادریس

جمعہ 23 فروری 2018 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) الائیڈ بینک لمیٹڈ ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ اے بی ایل کے شعبہ اسلامی بینکاری کے سربراہ میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے فروغ اور صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے طویل مدت کی پالیسی مرتب کی گئی ہے اور اے بی ایل نے اسلامی بینکاری کے شعبہ کے صارفین کیلئے ملک کے مختلف 34 شہروں میں اسلامی بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے 77 سے زائد برانچز قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے بی ایل اپنے صارفین کو طویل مدت کیلئے اسلامی بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت روایتی بینکاری میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کا حصہ 13 فیصد کے قریب ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu