پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے،منظور الحق ملک

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، سی ای او کلب ورلڈ وائڈکے ساتھ ہم بہتر تعلقات چاہتے ہیں،ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی کی وفد سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے جس کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہے جس میں 55 فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہارفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرمنظور الحق ملک نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)کلب ورلڈ وائڈکے 15 رکنی وفد کا فانڈر چیئرمین ڈاکٹر جوزف کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر سی ای او کلب ورلڈ وائڈکے چیئرمین ڈاکٹر خوزف نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ سی ای او کلب ورلڈ وائڈکا مقصد پوری دنیا کے کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سی ای او کلب ورلڈ وائڈ، پاکستان چیپٹرکا قیام اڑھائی سال قبل کیا گیا جس کا مقصد کاروبار کا فروغ اور مقامی کاروباری برادری سے بہتر تعلقات قائم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ہمیں ایف پی سی سی آئی کا تعاون درکار ہے ۔ مستقبل میں کاروباری برادری کی بہتری کے لئے دنیا کے 300 بہترین سپیکر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ میں گزشتہ 35 سال سے کاروباری برادری کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہوں اور آ ئند ہ بھی کرتا رہوں گا۔ سی ای او کلب ورلڈ وائڈکے ساتھ ہم بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو کاروبار کے لئے سازگار ملک بنانا چاہتے ہیں ۔ منظور ملک نے مزید کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جن میں سیاحت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، ڈیری ، زراعت، روئی، چاول اور معدنیات سمیت دیگر شعبے نمایاں ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے دروازے سی ای او کلب کے لئے ہمیشہ کھولے ہیںاور مستقبل میں ہم سی ای او کلب ورلڈ وائڈ کے ساتھ کام کرنے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات